انجمن فروغ اردولاتیہار اردو کی ترقی کے لیے ہر ممکنہ کوشش کے لیے تیار ھے۔ مولانا عبدالواجد


بالو ماتھ:انجمن فروغ اردو لاتیہار کے عہدے داران نے ایک پریس ریلیز جاری کر اردو زبان کی ترویج واشاعت کے لیے لائحہ عمل طئے کیا گیا
انجمن فروغ اردو لاتیہار کے سرپرست و ضلع کوآرڈینیٹر مولانا عبدالواجد رحمانی چترویدی نے کہا کہ ہم ہر ممکنہ جدوجہد کے لیے تیار ہیں ان شاءاللہ ہم انجمن فروغ اردو کی تما خدام تمام اردو اسکولوں کا جائزہ لیکر اردو ٹیچروں کی بحالی واردو کتب کی فراہمی کیلے کوشش کرں گے نیز تمام اقلیتی اداروں میں اردو اخبار ورسائل کی خریداری پر زور دیا جائے گا مولانا نے مزید بتایا کہ ان تمام طلباء و طالبات جو اردو سبجیکٹ لیکر میٹرک انٹر یا گریجویشن کر رہے ہیں انکے لیے انجمن فروغ اردو اردو کوچنگ سینٹر قائم کرے گی ہم اپنے تمام اردو کے محبین سے درخواست کرتے ہیں کہ اب آپ تیار ہوجائیں اور پرعزم ہوکر اردو کے ترویج وبقا کی جد جہد میں ہمارا ساتھ دیں
انجمن فروغ اردو کے اس کارواں مولانا شاہد نواز حافظ الفاتح حافظ محمد سالم قاری ساجد حسین حافظ احتشام محمد مولاناوسیم مشیر احمد نوشاد ودیگر احباب شامل ہیں
