All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

اردو اسکول ہمارے قلعے ہیں: دانش حماد جاذب شاندار کارکردگی کررہی ہے انجمن فروغ اردو: سمیع افروز

Share the post

انجمن فروغ اردو جگناتھ پور اور جمعیت اہل حدیث مولا نگر کی اشتراکی نشست ہفتے کی شب منعقد ہوئی۔ دراصل یہ نشست مولانگر کی نو منتخب صدر سکریٹری و عہدیداران کے اعزاز میں رکھی گئی تھی۔ نشست کا آغاز مولانا رضوان عمری کی تلاوت سے ہوا ۔ انجمن فروغ اردو جگناتھ پور کے سکریٹری ماسٹر فیروز صاحب نے جگناتھ پور میں اردو اسکول کے ساتھ درپیش مسائل پر روشنی ڈالی پھر انجمن کے ضلعی انچارج ماسٹر شمشیر عالم صاحب نے اردو اسکول اور اردو اساتذہ کے ساتھ ہورہی زیادتیوں کے بارے میں بتایا کہ اردو اساتذہ کو اردو اسکولوں سے ایسے اسکولوں میں تبادلہ کیا جارہا جہاں اردو کی تعلیم نہیں دی جاتی۔
مہمان خصوصی انجمن کے کولہان انچارج دانش حماد جاذب نے اخیر میں اردو زبان کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اردو اسکول ہمارے لیے قلعہ کی مانند ہے ہمیں اس کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ جگناتھ پور اتنی بڑی آبادی ہونے کے باوجود یہاں کے کالج میں اردو کے لیے جگہ نہیں ہے ایسے میں جگناتھ پور کے لوگوں کو بیداری کے ساتھ مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
مولانگر جمیت کے صدر قمر صاحب نے کہا کہ آپ تمام اساتذہ اور اہل فن کے تجاویز عمدہ ہیں ہم ان شاءاللہ ان تجاویز پر عمل کریں گے
جمعیت کے سکریٹری جناب سمیع افروز نے کہا کہ انجمن فروغ اردو نہایت شاندار کارکردگی انجام دے رہی ہے اللہ اس انجمن سے خدمات لیتا رہے ان شاءاللہ ہم انجمن کے ساتھ مل کر علاقے میں اردو زبان کے فروغ میں خوب محنت کریں گے۔۔ نشست کی نظامت انجمن فروغ اردو جگناتھ پور کے صدر ماسٹر محفوظ الرحمن صاحب نے کی اور جمعیت نے انجمن فروغ اردو کے عہدیداران کی چادر پوشی کرکے ان کی عزت افزائی کی عشائیہ کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔اس نشست میں ذمہ داران جمعیت و انجمن فروغ اردو کے علاوہ اس نشست میں انور حسین، زاہد اقبال ، سعود عالم،شکیل احمد، شاداب اشرف،رضا احمد شاہنواز عالم، کلیم اللہ اور اشتیاق عالم وغیرہ موجود تھے

Leave a Response