ڈاکٹر یاسین انصاری کی صدارت میں گڑھوا کے تبلیغ السلام میں انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ ڈسٹرکٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
آج مورخہ ۲۸ جولائی کو گڑھوا کے تبلیغ السلام میں شہر کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر یاسین انصاری کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں مجھیآؤں،بھرکی،پیشکا، گڑھوا ضلع کے اردو داں حضرات شامل ہوۓ۔
ڈاکٹر یاسین انصاری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ انجمن کا طریقہ کار پہلے سے بالکل منفرد اور جمہوری ہے اور عوامی جڑاؤ اس کا اولین مقصد ہے تاکہ تنظیم کو متحرک کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو میں ۷۰- ۸۰ فیصد الفاظ دوسری زبانوں کے ہیں ۔پھر بھی اسکی اپنی انفرادیت حیثیت ہے۔ یہ ہندوستانی زبان ہے۔ اسکے فروغ کی ذمہداری ہم لوگوں کی ہے۔
انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کے مرکزی نمائندہ ایم زیڈ خان نے آج تک کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوۓ کہا انجمن کا وفد لگاتار سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملکر اردو کے مسائل کو اسمبلی میں اٹھانے کے لۓ دباؤ بنا رہا ہے۔ اردو آج سیاسی گلیارے میں چرچہ کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
ایک دو دن میں انجمن کا وفد وزیر تعلیم شری بیدھ ناتھ رام سے ملاقات کر میمورنڈم پیش کریگا اور انہیں اردو اکادمی کی تشکیل کے لۓ گزارش کریگا۔
غلام سرور نے شکایت آمیز لہجہ میں کہا کہ قبائلی زبانوں میں ایڈہاک کی بنیاد پر تقرری کی جا رہی ہے لیکن اردو ٹیچر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔ اس کے لئے انجمن کو کوشش کرنی چاہیۓ ۔
نسیم اختر نے کہا کہ اردو پڑھکر ہی آدمی انسان بنتا ہے ۔
کانفرنس کو نیاز الدین ،ڈاکٹر نسیم اختر، عمران خان،ماہتاب عالم وغیرہ نے خطاب کیا۔
گوہر علی خان نے کانفرنس کی نظامت کرتے ہوۓ کہا کہ اردو آبادی کو جگانے کی ضرورت ہے اور آج ہم اسی غرض جمع ہوۓ ہیں تاکہ اردو آبادی کو متحرک کر اردو کو اسکا حق دلا سکیں۔
اتفاق راۓ سے انجمن ترقی اردو(ہند) گڑھوا کا انتخاب عمل میں آیا اور ذیل کے حضرات منتخب کۓ گۓ:
صدر۔۔ڈاکٹر ایم این صدیقی
نائب صدر۔۱۔ نیاز الدین انصاری
نائب صدر۔۲۔عمران خان
نائب صدر۔۳۔ڈاکٹر ماہتاب عالم
سکریٹری ڈاکٹرخدا بخش انصاری
جوائنٹ سکریٹری غلام سرور خان
نائب سکریٹری ۔۱۔ سیف اللہ
نائب سکریٹری ۲۔عرفان ولا قادری
نائب سکریٹری۔ ۳۔ شیخ آفاق عالم
خازن منصور عالم
نائب خازن پروفیسر پرویز عالم
- مجلس عاملہ ۱۔فیروز انصاری ۲۔جمیل احمد ۳۔ اصغر انصاری ۴۔شائق خان اس کے علاوہ سرپرست کے طور پر گوہر علی خان اور صدرالدین خان کو منتخب کیا گیا۔
- حاجی اشفاق حسین نے اظہار تشکر پیش کیا۔
- اس کانفرنس میں خصوصی طور پر ڈاکٹر اسجد انصاری،ایم این خان ،اقلیتی سیل جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے گڑھوا کے انچارج عبیداللہ حق، وزیر کے نمائندہ بجلی نسیم اختر ، مکھیا ماہتاب اور بڑی تعداد میں اردو داں طبقہ شریک محفل ہوا۔
- ایم زیڈ خان
- مرکزی نمائندہ
- انجمن ترقی اردو (ہند) جھارکھنڈ