Blog

مولانامحمدرابع حسنی ندوی صاحب کاانتقال

Share the post

 

         آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر اور دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤکے ناظم مولانامحمدرابع حسنی ندوی صاحب کاانتقال ہوگیا۔اناللہ واناالیہ راجعون۔ مولانامحمدرابع حسنی ندوی صاحب گذشتہ کئی دنوں سے کافی علیل چل رہے تھے،آج پونے چاربجے کے قریب لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔

مولانامحمدرابع حسنی ندوی کی ولادت یکم اکتوبر۱۹۲۹ کورائے بریلی کے تکیہ کلاں میں ہوئی،ابتدائی تعلیم اپنے خاندانی مکتب رائے بریلی میں ہی مکمل کی، اس کے بعد اعلی تعلیم کے لیےدار العلوم ندوۃ العلماء میں داخل ہوئے۔ 1948ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء سے فضیلت کی سند حاصل کی۔ اس دوران 1947ء میں ایک سال دار العلوم دیوبند میں بھی قیام رہا۔ 1949ء میں تعلیم مکمل ہونے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء میں معاون مدرس کے طور پر تقرر ہوا۔ اس کے بعددعوت و تعلیم کے سلسلہ میں 1950-1951 کے دوران حجاز، سعودی عرب میں قیام رہا۔

1955ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء کے کلیۃ اللغۃ العربیۃ کے وکیل منتخب ہوئے اور 1970ء میں عمید کلیۃ اللغۃ مقرر ہوئے۔ عربی زبان کی خدمات کے لیے انڈیا کونسل اترپردیش کے جانب سے اعزاز دیا گیا اس کے بعد اسی سال صدارتی اعزاز بھی دیا گیا۔

1993ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم بنائے گئے، اس کے بعد 1999ء میں نائب ناظم ندوۃ العلماء اور 2000ء میں حضرت مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد ناظم ندوۃ العلماء مقرر ہوئے۔ دو سال بعد جون، 2002ء میں حیدرآباد، دکن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق صدر قاضی مجاہد الاسلام قاسمی مرحوم کی وفات کے بعد متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے۔
آپ عربی اور اردو زبانوں میں تقریباً 30 کتابوں کے مصنف تھے۔ مولانامحمدرابع حسنی ندوی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے چوتھے صدر اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے حالیہ ناظم تھے،نیز آپ عالمی رابطہ ادب اسلامی ریاض (سعودی عرب) کے نائب صدر اور رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے رکن اساسی بھی تھے۔

رانچی جھارکھنڈ کے سمیت سبھی نے اظہارِ غم کیا
جس نے بھی سنا اسکو تھوڑی دیر کے لئے یقین نہیں ہوا کہ حضرت والا کا انتقال ہوگیا ۔ سبھی نے نم آنکھوں سے حضرت کو یاد کیا تو کیا لوگ رونے لگے ۔ اظہار غم کرنے والوں میں مفتی محمد انور قاسمی،مفتی محمد سلمان قاسمی، مفتی نذر توحید چترا، مفتی عبداللہ ازہر، مولانا عبیداللہ قاسمی ، قاری صہیب احمد ، مفتی ابو داؤد ، مفتی ابو عبیدہ، مولانا منظور قاسمی، مولانا اصغر مصباحی، مولانا ابو عبیدہ، مفتی قمر عالم قاسمی ، قاضی عزیر، شاہ عمیر ، مولانا شعیب ، مولانا صابر، مولانا ضیاء الرحمن، مولانا تہذیب الحسن رضوی ، مفتی احمد بن نذر، مولانا الیاس کھوری مہوا، مفتی محمد طلحہ ندوی، مولانا عبدالواجد چترویدی، مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی،مفتی عمران ندوی، 

Leave a Response