Ranchi News

جامعۃ المسلمات اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے طالبات نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں مقام حاصل کیا

Share the post

 

23/05/2023 کو جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے دسویں جماعت (میٹرک ) کا رزلٹ جاری کیا ۔ اسکول کے طلباء و طالبات کی طرح مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے بھی اس امتحان میں شرکت کی اور بہترین کامیابی حاصل کی ۔
جامعۃ المسلمات اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی میں پڑھنے والی 20 طالبات نے بھی اس امتحان میں شرکت کی اور الحمد للہ تمام طالبات اول پوزیشن سے کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے 75 فیصد سے 83 فیصد تک نمبرات حاصل کئے ۔ واضح رہے کہ جامعۃ المسلمات اسلام نگر لڑکیوں کے لئے دینی و عصری تعلیم کا سب سے قدیم  ایک بہترین ۔ کامیاب اور عظیم ادارہ ہے ۔ یہ ادارہ 1995 سے مولانا ضیاء الہدی اصلاحی و مولانا عبد السبحان صاحب ندوی  کی سرپرستی میں دینی و عصری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ہہاں پر دینیات میں عالمیت تک اور عصریات میں دسویں جماعت(میٹرک )  تک کی تعلیم کا نظم ہے۔ ہر سال یہاں سے ایک اچھی تعداد میں طالبات عالمیت کی سند و دسویں (میٹرک ) کی تعلیم مکمل کرکے فارغ ہوتی ہیں۔

تعلیم کے ساتھ تربیت کا بہترین نظم ہے استانیاں و اساتذہ شرعی پردہ کے ساتھ تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ بچیوں کے رہنے کے لئے بہترین اقامتی ہاسٹل اور پڑھنے کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ 
جامعہ میں داخلہ جاری ہے۔ آپ بھی اپنی بچیوں کی بہترین عصری و دینی تعلیم کے لئے اور روشن مستقبل کے لئے یہاں داخلہ کرائیں ۔ مزید تفصیل کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں ۔8210493350

Leave a Response