All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

ڈورنڈہ ، رانچی کے باشندگان نے جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری کو اعزاز سے نوازا ۔

Share the post

رانچی ۔ پی آر ۔ کل 20 دسمبر 2024 بروز جمعہ بوقت شام چار بجے سینکڑوں پسماندہ مسلمانوں اور دلتوں نے ڈورنڈہ جین مندر کے قریب جام تاڑا کے ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری صاحب کو ریاست جھارکھنڈ کا وزیر صحت بنائے جانے پر انہیں اعزاز سے نوازا گیا ۔ جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے جنرل سیکرٹری جناب محمد غلام سرور عرف پنکو نے خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر صحت کو ڈائس پر بٹھایا ۔ سنٹرل محرم کمیٹی و مرکزی سیرت کمیٹی ڈورنڈہ کے صدر جناب اشرف انصاری صاحب نے وزیر موصوف کو گلدستہ پیش کر سر پہ پگڑی باندھی ۔ اس تقریب کی صدارت کر رہے جانے مانے شاعر ، مضمون نگار ، ماہر تعلیم و سماجی خدمت گار جناب نصیر افسر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ڈاکٹر عرفان انصاری صاحب موجودہ حکومت جھارکھنڈ میں وزیر صحت کے عہدہ پر فائز ہیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ایک زوردار مطالبہ یہ رکھا کہ انگریزوں کے زمانے سے چلے ا رہے سرکاری ڈورنڈہ ہسپتال کی پرانی عمارت کو منہدم کر کے رانچی صدر ہسپتال کی طرح شاندار عالی شان عمارت بنوا کر ایسا ہسپتال تیار کیا جائے جہاں ڈورنڈہ اور اطراف کے غریب شہریوں کے لیے ہر بیماری کے علاج کا انتظام ہو ۔ اس مطالبہ کا تمام حاضرین نے تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے استقبال کیا ۔ وزیر صحت محترم ڈاکٹر عرفان انصاری صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب نصیر افسر صاحب نے جو مطالبہ رکھا ہے اسے عرفان انصاری ضرور پورا کر کے دکھائے گا ۔ ان کے اس اعلان پر دیر تک تالیاں بجتی رہیں اور لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ بہت قلیل وقفہ کی یہ تقریب جناب محمد غلام سرور عرف پنکو کہ اظہار تشکر کے ساتھ ختم ہوئی ۔

Leave a Response