All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی کے سانحہ ارتحال پر مجلس علماء جھارکھنڈ کا اظہار تعزیت

Share the post

مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر مولانا صابر حسین مظاہری، مفتی محمد طلحه ندوی جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ نے دارالعلوم ندوۃ العلماءلکھنو کے ناظر عام ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا ظہار کیا ہے ۔ مولانا صابر حسین مظاہری نے کہا کہ مولانا موصوف ایک اچھے خطیب ، مقبول مدرس ، اردو اور عربی کے رمز شناس ادیب، اعلیٰ درجہ کے منتظم اور اپنے والد مرحوم کے انداز پر فکر اسلامی کے ترجمان تھے۔ مولانا مظاہری نے ندوۃ العلماء کے ذمہ داران اور خانوادہ حسنی سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور ندوہ کو ان کا نعم البدل عطاء فرمائے ۔

Leave a Response