مقامی جمعیت اہل حدیث بڑا سوناکوڑ کی تشکیل نو مکمل
شیخ اسلم حقانی ناظم اور مولانااسحق صاحب امیر بنے
صاحب گنج جھارکھنڈ
(پریس ریلیز ایم اے انصاری )
27/جنوری 2024
صاحب گنج ضلع میں ان دنوں تمام مقامی جمعیتوں کے انتخابات جاری ہیں بڑا سوناکوڑ میں بھی مقامی جمعیت کی تشکیل نو مکمل ہوئی موصولہ اطلاع کے مطابق آج 27/ جنوری کو بڑا سوناکوڑاوپر ٹولہ کی سلفی جامع مسجد میں بعد نمازظہر مقامی جمعیت کا انتخاب عمل میں آیا مجلس کی کارروائی کا آغاز عزیزم قسیم الدین متعلم جمعية الفلاح التعليمية نے تلاوت کلام باری سے کیا
خیال رہے کہ اس انتخابی نشست میں متفقہ طورپر شیخ اسلم حقانی ڈائرکٹر الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑ ناظم منتخب ہوئے وہیں مولانا اسحق صاحب امیرچنےگئے اور پھران کے نائبین بھی مقررکئے گئے چنانچہ شیخ اجمل سلفی چئرمین الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑ نائب امیر مولانا عبدالقدوس نائب امیر مولانا امین حسن صاحب اور مولانا عبداللہ صاحب نائب ناظم جبکہ ڈاکٹر نذرالاسلام صاحب خازن بنائے گئے مقامی جمعیت کے اعلی ذمہ داران کے علاوہ عبدالرشید صاحب سلیم صاحب فیروزصاحب آزاد علی صاحب مولانا عبدالغنی صاحب ڈاکٹر شمیم صاحب اصغر علی صاحب نعیم الحق صاحب ابراھیم صاحب اسمعیل صاحب عام ممبران ٹہرے
بحسن وخوبی مقامی جمعیت کی یہ تشکیل اختتام کو پہنچی شیخ مصطفی رحمانی آفس سکریٹری ضلعی جمعیت اہل حدیث صاحب گنج مجلس کی صدارت فرمارہے تھے