Blog

پرم ویر عبدالحمید کا 59واں یوم شہادت 10 ستمبر کو منایا جائے گا: منا بھائی

Share the post

پرم ویر عبدالحمید میموریل کمیٹی رانچی کے زیراہتمام سلطان کالونی میں کمیٹی کے چیئرمین منا بھائی کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 ستمبر کو پرم ویر عبدالحمید کا 59 واں یوم شہادت شاندار طریقے سے منایا جائے گا۔ ہر سال کی طرح منایا جائے گا۔ منا بھائی نے کہا کہ ایک عرصے سے کانتا ٹولی کے رہنے والے پرم ویر عبدالحمید یادگاری مقام پر پرم ویر عبدالحمید کا یوم پیدائش اور یوم شہادت منا رہے ہیں تاکہ لوگوں کے اندر حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہوتا رہے۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم ایک ایسے بہادر بیٹے کی یاد کو زندہ رکھنے میں مدد کر رہے ہیں جس نے ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تاکہ لوگ انھیں نسل در نسل یاد رکھیں۔ آج کی میٹنگ میں بنیادی طور پر جمعیت القریشی کے ریاستی صدر مجیب قریشی، پرم ویر عبدالحمید میموریل کمیٹی کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ اختر حسین، نائب صدر عرفان اقبال، کمیٹی سکریٹری محمد شہاب الدین، فرہاد قریشی نوشاد خان، ذاکر بھائی اور بابو بھائی موجود تھے۔ .

محمد امتیاز عرف منا بھائی چیئرمین پرم ویر عبدالحمید میموریل کمیٹی رانچی۔
Mobile No:8709767504

Leave a Response