Blog

طلبہ و طالبات کی روز مرہ کے اسباق، کاپیاں اور دیگر ہوم ورک خود چیک کریں جہاں انکی غلطی ہو انکو بتائیں

Share the post

آج بروز سنیچر باریخ ١٤ ستمبر ٢٠٢٤ کو مولانا آزاد اکیڈمی اسکول جھلپو میں تمام اساتذہ کرام کی ایک اہم میٹنگ رکھی گئی،جس میں اسکول کے ڈائریکٹر جناب حافظ حفیظ اللہ صاحب اور اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب حافظ شفیق صاحب نے تمام اساتذہ کو زور دیا کہ وہ طلبہ و طالبات کی روز مرہ کے اسباق، کاپیاں اور دیگر ہوم ورک خود چیک کریں جہاں انکی غلطی ہو انکو بتائیں کہ یہ آپ نے غلط لکھا یا غلط پڑھا ہے اس سے طلبہ و طالبات کی صلاحیتیں ابتدائی ہی سے نکھر کر سامنے آئیں گی ساتھ ہی ساتھ مندرجہ ذیل باتوں پر غور و فکر کیا گیا تاکہ طلبہ و طالبات اسکول سے جانے کے بعد زندگی کے ہر موڑ پر اپنی صلاحیتوں، علوم و فنون اور قوم و ملک کی بہتر خدمات کا مظاہرہ کر سکیں
١) طلبہ و طالبات کے علم و شعور، صلاحیت کار اور فن میں اضافہ کیسے ہو۔
٢)ان کی ہر طرح کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے انہیں ضروری رہنمائی اور ماحول میسر کیسے آئے۔

٣)نئی نسل زمانے کے جدید تقاضوں اور علوم وفنون سے آگاہ ہوکر قوم و ملک کی بہتر خدمت کی راہوں کو کیسے پہنچان سکے۔
٤) بہتر اخلاقی اقدار اور نظم و ضبط سے شناسائی کے بعد طلبہ و طالبات میں اپنی زندگی کے بہتر نصب العین کے تعین,مولانا شہاب الدین حافظ کوثر کلام حافظ عبدالسلام ماسٹر یوسف ماسٹر شاہ رخ کے علاوہ میڈم جہاں آرا نازنی لاڈلی فرجین رضوانہ نصرت جہاں موجود تھے

Leave a Response