Saturday, October 12, 2024
Ranchi Jharkhand

مشہور سماجی خدمت گزار سید انیس مہدی سابق صدر انجمن جعفریہ کا کل انکے مکان پر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہو گیا

انا للہ و انا الیہ را جعون


رانچی کی معروف شخصیت اور ہمدرد قوم ملت کانکے کے رہنے والے مشہور سماجی خدمت گزار جناب سید انیس مہدی صاحب سابق صدر انجمن جعفریہ کا کل انکے مکان پر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال پر ملال ہوگیا مرحوم کا جسد خاکی انکے آباء وطن اورنگا باد سریا بہار لے جایا گیا وہیں پر بعد نماز جنازہ سپرد خاک کیا گیا مولانا کے انتقال پر مدینہ منورہ سے مولانا سید تہزیب الحسن رضوی امام جمعہ وجماعت مسجد جعفریہ نے گہرے رنج غم کا اظہار فرمایا اور کہا کہ ایسے بہت کم افراد ہوتے ہیں جو علالت کے بعد بھی قوم کی فکر میں ڈوبے رہیں انیس مہدی صاحب اپنے آپ میں ایک انمول رتن کی حیثیت رکھتی تھی مسجد جعفریہ رانچی کی خریداریزمیں وتعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ گیا اور وحدت کے بہت بڑے ہامی تھے اس عظیم سانحہ پر انکے بیٹوں واہلیہ وتمام خاندان کے افراد کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کی اور خداسے دعاہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور مغفرت فرمائے اور ہم سبکو انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین چونکہ مولانا ان دنوں عمرہ کے لے مکہ مدینہ کے سفر پر ہیں اس وجہ کر جنازے میں شریک نہ ہوسکے مرحوم نے 4 فرزند اور 2 دختر چھوڑی ہے

Leave a Response