Ranchi Jharkhand News

رانچی ضلع میں آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ 9 مئی کو

Share the post

 

سرزمین اٹکی میں فاطمہ گرلس اینڈ بوائز اکیڈمی احاطہ میں بعد نماز مغرب

عادل رشید

رانچی:جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی ضلع کے اٹکی میں آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ و افتتاح حفظ قرآن 9 مئی بروز منگل بعد نماز مغرب منعقد کی گئی ہے۔ جس کی تیاری لگ بھگ پوری کر لی گئی ہے۔اس نعتیہ مشاعرہ کی صدارت جھارکھنڈ کی شان فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ ٹرسٹ کے چیرمین حضرت مولانا نسیم انور ندوی کریں گے اور نظامت جھارکھنڈ کے ہر دلعزیز نوجوان عالم دین جامعہ عثمان بن عفان کے چیرمین حضرت مولانا محمد الیاس مظاہری کریں گے۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی جھارکھنڈ سرکار کے وزیر فلاح جناب حفیظ الحسن ،جھارکھنڈ سرکار کے سابق وزیر جناب بندھو ترکی ہوں گے۔

پروگرام کی شروعات جھارکھنڈ کے مشہور ومعروف تالی قرآں مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے کے مدرس قاری صہیب احمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہو گی۔ جبکہ نقابت نقیب ہندوستان مجاہد حسنین حبیبی کریں گے۔اس نعتیہ مشاعرہ میں جناب ہاشم فیروز آبادی،جناب دل خیرآبادی، جناب اسعد اعظمی،جناب قاری جمشید جوہر،جناب شمشیر جہاں، جناب عزیز پرتاپگڑھی،جناب ممتاز اطف ،جناب نثار دانش،جناب اکرم نواز،جناب حافظ جمال،جناب قاری مسلم،جناب کوثر کلام،جناب قاری فیصل رحمانی،جناب قاری عبدالحسیب،جناب قاری اختر،جناب کفیل الرحمان، جناب سفیان حیدر،شامل ہوں گے۔

حضرت مولانا نسیم انور ندوی نے کہاکہ انشاء اللہ  یہ پروگرام ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔اس کی تیاری  پوری کر لی گئی ہے۔مولانا نے لو گوں سے شرکت کی اپیل کی ۔مولانا نے مزید کہاکہ ہمارے یہاں فاطمہ اکیڈمی گرلس اینڈ بوائز دونوں میں داخلہ جاری ہے۔

Leave a Response