Blog

رانچی شہر کو ملا ایک اور شہر قاضی، حافظ ابوالکلام بنے شہر قاضی

Share the post

رانچی: رانچی شہر کو ایک اور شہر کا قاضی مل گیا۔ حضرت حافظ محمد ابوالکلام کو آج 24 جولائی 2024 کو شہر قاضی بنایا گیا۔ یہ فیصلہ جھارکھنڈ حکومت کے ریونیو رجسٹریشن اور لینڈ ریفارمز ڈیپارٹمنٹ نے قاضی ایکٹ کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گورنر کے حکم پر لیا ہے۔ محکمہ ریونیو رجسٹریشن اینڈ لینڈ ریفارمز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس میں لکھا ہے کہ قاضی ایکٹ 1880 نمبر 12 کے سیکشن 2 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے گورنر کے حکم سے حافظ محمد ابوالکلام ولد مرحوم علی حسن سکنڈ اسٹریٹ ہند پیڑھی کو رانچی ضلع میں مسلم کمیونٹی کے درمیان شادی بیاہ، نکاح اور سرٹیفکیٹ دینے کی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ حافظ ابوالکلام 1988 سے چھوٹی مسجد ہندپڑھی کے امام اور نماز تراویح کی امامت کر رہے ہیں۔ ہندپڑھی کے مالی ٹولہ میں ذکرا عربک اسکول ان کی نگرانی میں چل رہا ہے، اسکول کے وہ ڈایریکٹر ہیں۔ حافظ ابوالکلام نے دینی تعلیم کے ساتھ مارواڑی کالج سے گریجویشن کیا اور تعلیمی میدان میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

شہر قاضی کے لیے فائل دو سال پہلے دی گئی تھی لیکن لیٹر ابھی آیا ہے۔ شہر قاضی سے خط لیٹر موصول ہونے کے بعد حافظ ابوالکلام نے جھارکھنڈ حکومت کے وزیر حفیظ الحسن انصاری سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی دے کر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر نے کہا کہ رانچی شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے آپ کو شہر کا قاضی بنایا گیا ہے۔ حافظ ابوالکلام کو شہر قاضی بنائے جانے پر علمائے کرام میں خوشی ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں امارت شرعیہ کے قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی، شہر قاضی مفتی قمر عالم قاسمی، شہر کے سماجی کارکن کم آجسو لیڈر اشرف خان چنوں، ایوب راجہ خان، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے خازن شاہ عمیر، ریاست پاسوا کے صدر محمد عثمان، جنرل سیکرٹری مسعود کچھی، قاری احسان، ڈاکٹر اقبال، انجمن کے صدر حاجی مختار، جمعیت العراقین جنرل سیکرٹری سیف الحق، صحافی عادل رشید، سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عقیل الرحمان، مرحبا ہیومن سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید نہال احمد، عام جنتا ہیلپ لائن کے صدر اعجاز گدی، اقراء مسجد کمیٹی کے سرور خان، محمد فہیم، چھوٹی مسجد کمیٹی کے سیکرٹری محمد محسن، نائب سیکرٹری شعیب خان، کمیٹی کے تمام افراد، مصلیان، پروفیسر محمود، شارق، حسن سیفی، ریاستی کانگریس کمیٹی کے ترجمان خورشید حسن رومی سمیت کئی لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔

Leave a Response