ہارون منزل چٹر جی بنگلہ میں دعائیہ مجلس کا انعقاد
شہدائے اسلام و شہدائے وطن کے لیے رفیع درجات کی دعا کی گئی
رانچی: آج امام کالونی چٹر جی بنگلہ کے ہارون منزل میں قران پاک کی تلاوت و دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ اس مجلس کا انعقاد صحافی عادل رشید نے کیا۔ اس موقع پر مہمان رسول کی دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ مجلس کو مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر و پتھل کدوا مسجد کے خطیب حضرت مولانا مفتی عبداللہ ازہر قاسمی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ملک و سماج کے تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم لازمی و ضروری ہے۔ بغیر تعلیم کے ہم اگے نہیں بڑھ سکتے۔ اللہ پاک نے قرآن مقدس میں سب سے پہلی کوئی آیت اتاری تو اقرا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تعلیم کوئی بھی ہو دینی یا دنیاوی تعلیم ضروری ہے۔ کوئی بھی تعلیم اندھیرے کی طرف نہیں لے جاتی۔ سبھی تعلیم روشنی اور اونچائی کی طرف لے جاتی ہے۔ اس لیے تعلیم کو فروغ دینے پر سب کو کام کرنا ہے۔ موقع پر سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عقیل الرحمن نے بھی اپنے پیغام میں بھائی چارہ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ وہیں ہارون رشید آزاد نے پروگرام کی صدارت کی ۔مجلس کی شروعات پتھل کدوا مسجد کے امام حضرت مولانا قاری عبدالحفیظ عرفانی کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ موقع پر محمد اسلام، عبدالواحد خان، حافظ محمد اسلم، مولانا منصور عالم، جنرل فزیشن ڈاکٹر ایم حسنین، ابو عامر وغیرہ بھی شریک دعا رہیں۔ آخر میں عادل رشید ابن ہارون رشید آزاد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
You Might Also Like
चान्हो से चार दिन से गायब सतरह वर्षीय मो रिजवान उर्फ़ पप्पू का शव शनिवार शाम बरामद
चान्हो। थाना क्षेत्र के चटवल गाँव के एक कच्चा कुंवाँ से चान्हो से चार दिन से गायब सतरह वर्षीय मो...
सैमसंग ने भारत में गैलेक्सी वियरेबल्स पर रोमांचक क्रिसमस ऑफर्स की घोषणा की
गुरुग्राम, भारत - 21 दिसंबर, 2024 - भारत के सबसे बड़े उपभोक्ता इलेक्ट्रॉनिक्स ब्रांड सैमसंग ने आज क्रिसमस से पहले...
हज उमराह जाने के लिए किफायती दर पर पैकेज
https://www.youtube.com/live/Piq7xTTX8sk?si=mhoK-W3nwu3nVCTA झारखंड का पहला ब्रांच अल बदर हज उमराह का भव्य उद्घाटन रांची: रांची के चंदवे चौक स्थित अबू बकर...
ڈورنڈہ ، رانچی کے باشندگان نے جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری کو اعزاز سے نوازا ۔
رانچی ۔ پی آر ۔ کل 20 دسمبر 2024 بروز جمعہ بوقت شام چار بجے سینکڑوں پسماندہ مسلمانوں اور دلتوں...