Godda News

پیر طریقت حضرت مولانا عرفان مظاہری چشتی قادری نے کئی حضرات کو خلافت و اجازت سے سرفراز کیا

Share the post

 

خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ،گڈا میں خصوصی مجلس کا انعقاد 

خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ گڈا میں ستائیسویں رمضان کی شب میں  خصوصی مجلس منعقد ہوئی جس میں کچھ خصوصی اوراد و وظائف اور معمولات کا اہتمام کیا گیا اس موقع سے پیر طریقت و مرشد ملت عارف باللہ حضرت مولانا محمد عرفان صاحب مظاہری چشتی قادری دامت فیوضھم نے اپنے مریدین و منسلکین کو خاص ہدایات بھی دیں، اور کئی لوگوں کو خلعت خلافت و اجازت سے سرفراز کیا ، آپ نے ارشاد فرمایا کہ جن کو خلافت دی جا رہی ہے وہ یہ نہ سمجھیں کہ ہم کو کوئی عہدہ مل رہا ہے بلکہ یہ ایک امانت اور ذمہ داری ہے جو ان کو سونپی جا رہی ہے، وہ یہ کہ جو لوگ اللہ سے دور ہیں ان کو اللہ کے قریب لانا ہے، مرشد ملت حضرت مولانا عرفان مظاہری نے فرمایا کہ اللہ کی معیت کا استحضار ہونا اللہ کا مقرب ہونے کی دلیل ہے، لیکن یہ مقام انھیں لوگوں کو حاصل ہوتا ہے جن پر اللہ کا خاص فضل ہوتا ہے، اور اس فضل کا مستحق بننے کے لئے ضروری ہے کہ آدمی کسی شیخ کی تربیت میں رہ کر مجاہدہ کرے.
جن خوش نصیب حضرات کو خلعت خلافت عطا کی گئی ان میں جناب حافظ و قاری ایوب صاحب بنگلور، جناب اشہد صاحب آلہ آباد، اور جناب ہارون صاحب سہسرام   ہیں نیز  سال گزشتہ رمضان میں جن لوگوں کو خلافت دی گئی تھی ان میں  مولانا عبد الحمید صاحب رگھو ناتھ پور، پاکوڑ ، مولانا عثمان صاحب رگھوناتھ پور، پاکوڑ ، مولانا بشیر الدین صاحب آلودہا پاکوڑ ، مولانا ذکیر الدین صاحب ذکی پنڈرا، دمکا. مقیم حال دہلی، مولانا اویس صاحب سیریچک، بھاگلپور، اور مولانا مجاہد صاحب کرما، بانکا ہیں. ان میں سے اکثر حضرات وہ ہیں جو طویل عرصے سے حضرت سے منسلک رہ کر سلوک کے مقامات طے کر رہے تھے.

Leave a Response