Blog

مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ ہندپیڑھی میں دعائیہ مجلس کا انعقاد

Share the post

قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزاریں : ڈاکٹر سلمان قاسمی

رانچی : مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ نور نگر و نظام نگر ہند پیڑھی رانچی میں تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ مجلس کا انعاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے محمد دلکش نے کیا اور حافظ سعد ،محمد معاذ ،حافظ فرقان ، حافظ محمد غفران اختر ، حافظ شمس تبریزنے نعت پیش کیا ۔ مجلس میں محمد حذیفہ اور ولی اللہ نے قرآن کریم کی آخری چند سورتوں کی تلاوت کر کے حفظ قرآن کریم مکمل کیا اور آٹھ طلباء نے حفظ قرآن شروع کیا ۔


مہمان خصوصی مولانا سلمان قاسمی نے دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن مقدس اللہ تعالیٰ کی وہ کتاب ہے، جس کے نازل ہوتے ہی تمام آسمانی کتابیں منسوخ ہوگئیں۔ آج کوئی بھی آسمانی کتابیں محفوظ نہیں ہیں۔ لوگوں نے اپنےضرورت اور مطلب کے مطابق ترمیم وتحریف کردی، مگر صرف قرآن مجید ہی وہ واحد کتاب ہے جو ۱۴سو سال گزرنے کے بعد بھی مکمل طور سے محفوظ ہے،یہ اعزاز صرف قرآن کریم کو حاصل ہے کیوں کی اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لی ہے۔ انہوں نے کہا کے آج غیر یہ سوچتے ہیں کے قرآن کو مٹا دیں مگر ان کی یہ ناپاک کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ دینی مدارس و مکاتب کا فیض ہے کہ ہر گلی اور محلہ میں حفاظ کرام موجود ہے ۔انہوں نے کہا قرآن کریم کے مطابق زندگی گزارے بغیر کامیابی کا تصور ناممکن ہے۔ قرآن کریم دستورحیات اور دستور زندگی ہے،اگر ہم قرآن کے مطابق زندگی گزاریں گےتو ہماری دنیا اور آخرت دونوں کا میاب ہوجائے گی ۔ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ قرآن مجید کو پڑھیں ،سمجھیں ، عمل کریں اور پوری دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ قرآن مجید صر ف مسلمانوں کی کتاب نہیں ہےیہ پوری انسانیت کے لئے اس روح زمیں پر اتاری گئی ہے۔
وہیں مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ کے مہتمم حافظ سعد احمد رشیدی نے حفظ قرآن مکمل کرنے اور شروع کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا قرآن کریم کا حفظ کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے،یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کا احسان ہے کہ یہ دو معصوم بچے محمد حذیفہ اور ولی اللہ نے قرآن کریم کواپنے سینے محفوظ کرلیا ۔ اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم حافظ سعد احمد رشیدی ،اساتذہ ۔مولانا شوکت نعمانی ،مولانا عظیم الدین مفتاحی ، حافظ عبدالحفیظ ،مولانا عبد الماجدالمظاہری ، مولانا نقیب اعظم ،حافظ شمس تبریز ،امیر شوریٰ حافظ نعیم الدین ، سرپرست الحاج شوکت تغالہ ،حاجی نعیم سکریٹری مسجد نور، حافظ زبیر احمد ، حافظ نسیم اختر ،مولانا شعیب اختر، مولانا جاوید اختر ندوی، حافظ مظہر ،مولانا مکرم مدنی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور طلباء کو دعائوں سے نوازا۔
صدر المدرس مولانا شوکت نعمانی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مدرسہ انوارالعلو م قاسمیہ کی تاریخ بیان کیا۔ مجلس میں ماسٹرمصلح الدین ،محمد شکیل ، محمد نوید اختر ،حافظ انعام، حافظ ناظم ،حافظ عاقب جاوید، حافظ مدثر، حافظ ساحل ،حافظ اشتیاق، حافظ طلحہ ،حافظ کاشف ، محمد عادل،ممتاز سمیت سینکڑوںلوگوں نے شرکت کی ۔

Leave a Response