Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand

محفل غوث الاعظم و دعوت افطار کا انعقاد

رانچی: آج بتاریخ 10 رمضان المبارک 2024 دن جمعرات کو خانقاہ مظہریہ منعمیہ فردوس نگر ڈورنڈا رانچی میں حسب روایت سرکار غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے نزر کی مجلس کے ساتھ ساتھ روزے داروں کو افطار کرایا گیا۔ اور ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالٰی عنہا کی چونکہ تاریخ وصال ہے۔ لہذا ان کے مناقب و فضائل کو بھی حضرت زیب سجادہ خانقاہ مظہریہ منعمیہ فردوس نگر حضرت پیر طریقت الحاج علامہ مولانا سید شاہ علقمہ شبلی قادری ابو العلای نے فرمایا کہ آپ ہم تمام مومنین کی ماں ہیں۔ اور سیدہ طیبہ، طاہرہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا کی والدہ ہیں۔ حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہما کی نانی ہیں۔ امت پر آپ کے عظیم احسانات ہیں۔ آپ مکہ مکرمہ کی جنت المعلیٰ قبرستان میں مدفون ہیں۔

جو اس مختصر سے وقفے میں انکے فضائل و محاسن بیان کرنا مشکل ہے۔ اس کے بعد حضرت مولانا سید شاہ ابو رافع طبرانی نے شجرہ قادریہ منعمیہ فیاضئیہ پڑھا۔ پھر کل شریف خانقاہی روایات کے مطابق پڑھا گیا۔ اور رمضان شریف کے بچے ہوئے روزہ کو پورے نظم و ضبط کے ساتھ رکھنے، تراویح پڑھنے اور روزہ کے مقاصد پر حضرت نے گفتگو کر کے تمام مسلمانوں کے لیے دعائے خیر کیا۔ اور پھر صلوۃ سلام پڑھا گیا۔ پھر روزہ دارو کی افطار کے بعد مزید ضیافت کی گئی۔ موقع پر قمر الدین قادری، محمد فیضی، سبطین اصدقی، فاروق قادری، سید ابو قحافہ حجازی، سید ابو حمادی، سید زین قادری، سید ریان قادری، فرقان، گلزار احمد، وغیرہ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

Leave a Response