Jharkhand News

مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ ہندپیڑھی میںحضرت مولانا قاری محمد شعیب احمد صاحب ؒکی رحلت پرتعزیتی نشست و حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

Share the post

رانچی : مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ نور نگر و نظام نگر ہندپیڑھی رانچی میںصبح ۹ بجےحضرت مولانا قاری محمد شعیب احمد صاحب ؒ خادم مدرسہ عظمتیہ انصار نگر نوادہ واستاذ شعبۂ عربی جامعہ مدینہ سمبل پورپٹنہ (بہار) کی رحلت پر تعزیتی نشست و حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت حضرت مولانا قاری احسان صاحب نے فرمایا۔
نشست کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے محمد حذیفہ سلمہ نے کیا اور حافظ شمس تبریز نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیہ اشعاراور حضرت مولانا قاری شعیب صاحبؒ کی تعزیت میں کلام پیش کیے ۔ وہیں حافظ محمد غفران اختر نے بھی نعت نبیؐ پیش کیا ۔
نشست میں خطاب کرتے ہوئے مولانا شوکت نعمانی نے کہا کہ حضرت مولانا قاری شعیب احمد صاحبؒ وہ شخصیت تھے جو اس مدرسہ سے اور مدرسہ کے اساتذہ و ذمہ داران سےبہت محبت کیا کرتے تھے۔ مولانا اس مدرسہ میں پہلاجلسہ دستاربندی کے موقع پر حافظ نظیر احمد رشیدی ؒکی دعوت کو قبول کر دہلی سے رانچی جنرل ٹرین کا سفر کر رانچی تشریف لائے اور جلسہ دستار بندی کی صدارت فرمائے تھے۔ اس کے بعد دوسری دستار بندی میں بھی حافظ نظیر احمدرشیدی ؒ کی دعوت اور اساتذہ کی خواہش پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سےتشریف لائے ۔ اسی طرح تیسرا اور چوتھا جلسہ دستاربندی میںبھی حضرت مولانا تشریف فرما تھے۔ مولانا احمدؒ مولانا شوکت نعمانی صاحب کے استاذ تھے۔ مولانا احمد صاحب ؒ کو اس مدرسہ سےبہت زیادہ محبت تھی ۔مولاناجب بھی اس مدرسہ میںتشریف لاتے بچوںاوراساتذہ کرام کے ساتھ محلے کے لوگوں سے بہت پیار سے باتیں کرتے تھے۔
اس کے بعد مدرسہ کی جانب سے ۵عازمین حج جناب عبدالواحدصاحب، جناب محمد شمیم صاحب، جناب محمد دانش صاحب، جناب عبدالمنان ،جناب ماسٹر نیازغنی صاحب کو مہمان خصوصی حضرت مولانا قاری احسان صاحب کے دست مبارک سےرومال اور عطر پیش کیا گیا۔
وہیں مہمان خصوصی حضرت مولاناقاری احسان صاحب نے کہا کے مولانا شعیب احمد صاحب ؒ کی بہت قربانیاں رہی ہے مولانا کے شاگرد ہر شہر وگاوں میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔پھر انہوں نے حج سے متعلق اہم معلومات دیتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کس طرح قیام کرنا ہے ،احرام کی حالت میں کب تک رہنا ہے تفصیل سے بتایا ۔ مولانانے مزید کہا کے وہ ہمارے پیارے نبیؐ کا شہر ہے وہاں ہر وقت ادب کے ساتھ رہنا ہے۔ پھردعا کے ساتھ پرگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پرحضرت حافظ سعد احمد رشیدی مہتمم مدرسہ ہذا، حضرت مولانا شوکت نعمانی صاحب ،حضرت مولانا عظیم الدین مفتاحی صاحب، حضرت حافظ عبدالحفیظ صاحب،حضرت مولانا عبدالماجد المظاہری صاحب، مولانا نقیب اعظم ،حافظ شمس تبریز ،محمد شعیب شمس، ماسٹر شعبان ،حاجی مصلح الدین ،محمداسلام ،حافظ مدثر اقبال ،حافظ مدثر محبوب، حافظ محمد ناظم ، حافظ محمد عرفان، محمد نوید اختر کے علاوہ مدرسہ کےذمہ داران و محلہ کے لوگ موجود تھے۔

Leave a Response