Blog

انجمن فروغ اردو کی جانب سے ڈاکٹر کہکشاں پروین کی یاد میں تعزیتی نشست

Share the post

انجمن فروغ اردو کی جانب سے 6 جولائی 2024 کو ڈاکٹر کہکشاں پروین کے حوالے سے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ مجاہد الاسلام کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد محمد غالب نشتر نے ڈاکٹر کہکشاں پروین کی مجموعی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کہکشاں پروین کی جنم بھومی ہے اور رانچی کرم بھومی۔

یہیں سے انھوں نے تعلیم کا آغاز کیا اور اعلا تعلیم بھی یہیں سے حاصل کی۔انھوں نے رانچی یونی ورسٹی کے ڈورنڈا کالج سے 1996 سے ملازمت کا آغاز کیا اور 2023 میں ملازمت سے سبکدوش ہوئیں۔اچانک ڈاکٹر کہکشاں پروین کا ہمارے درمیان سے اٹھ جانا بہت تکلیف دہ ہے۔

ڈاکٹر صاحبہ کی مجموعی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے پیتے ہوئے دنوں کو یاد کیا اور شعبہ اردو کی تلخ و شیریں یادوں کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ۔اس کے بعد ڈاکٹر مکمل حسین،ڈاکٹر محفوظ عالم نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بعد ڈاکٹر کہکشاں پروین کے صاحبزادے محمد عاطف نے بھی گھریلو باتیں لوگوں سے شیئر کی۔جناب خورشید پرویز صدیقی نے کہکشاں پروین کی شخصیت کا بھر پور جایزہ لیا۔انھوں نے موصوفہ کی مجموعی خدمات کا جائزہ لیا۔

آخر میں نشست کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب نے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر صاحبہ کے ساتھ گزارے بیس سال کی یادوں کو مجتمع کرنے کی کوشش کی۔تعزیتی نشست میں دیگر لوگوں میں دلشاد نظمی،ڈاکٹر رام داس،ڈاکٹر محفوظ عالم،سہیل سعید،ڈاکٹر منظور بیگ،ڈاکٹر محمد تنویر مظہر،رازدہ خانم،ڈاکٹر عبد الباسط،شبانہ انجم،عبد الصمد،

عبد الاحد،محمد وسیم اکرم،صوفیہ پروین،رحمت آرا،معصومہ پروین،گلناز ترنم،دانش ایاز،طیبہ آفرین،عالیہ پروین،فردوس خاتون وغیرہ کے نام اہم ہیں۔پروگرام کے آخر میں مفتی عبد اللہ اظہر نے دعا کی اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شگفتہ بانو نے کی۔

Leave a Response