Saturday, October 12, 2024
Giridih News

مسلمان راکھ کے نیچے دباہے بجھانہیں ہے،اپناحق چھین کرلیناجانتے ہیں: علامہ غلام رسول بلیاوی

اسلام کانظام نماز ایک عظیم انقلاب تامہ ہے : مفتی شمس الدین

اسلام ادب کامذہب ہے جوجنگوں میں بھی ادب کی تاکیدکرتاہے : مفتی امجدرضاامجد

ہیمنت سرکار تحریک ادارہ کےمطالبات کوجکدپوراکرے: مولاناقطب الدین رضوی

ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس گڑگی گاواں گریڈیہ میں تاریخ ساز انعقاد 45 ہزارسے زائد لوگوں نے کی شرکت

گڑگی گاواں ( گریڈیہ) 11/ نومبر2023

مرکزی ادارہ شرعیہ کی جانب سے چارصوبوں میں منعقدہونے والی تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کا پانچواں مرحلہ کا پہلا اجلاس ضلع گریڈیہ کے گڑگی میدان گاواں بلاک میں زیراھتمام مرکزی ادارہ شرعیہ باشتراک ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ وزیرانتظام اقلیت ویلفیئر سوسائٹی گاواں بلاک، نہایت ہی کامیابی کے ساتھ انعقاد ہوا۔صدرادارہ شرعیہ،قائدتحریک حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیمنٹ کی قیادت میں علماء ،خطباء،وشعراء وعمائدین ودانشوران کاعظیم قافلہ گڑگی میدان میں اترا۔سبھوں نے تحریک کی کامیابی اوراس کے ایجنڈوں کے تحت سیرحاصل گفتگوکی۔قرارداد پیش کیاگیا،علماء مشائخ ،و عوام الناس کاامنڈتاہوا زائد از 45 ہزار کاسیلاب نے اپنے ہاتھوں کوبلندکرکے پاس قرارداد کی تائیدکی۔نظامت کے فرائض ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی اور مولانا عبدالرؤف رونق نے انجام دیا اور ناظم اعلی نے قرارداد بھی پیش کیا۔صدارتی خطاب مہمان خصوصی ،قائد تحریک،صدرادارہ شرعیہ حضرت مولاناغلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیمنٹ نےسماجی،ملکی،سیاسی،معاشرتی جیسے سلگتے مسائل کی رگ پراپنی قوم سے غیرت مندانہ اندازمیں کہاکہ پورے اطراف سے یہ قافلہ آنے والے چھ ماہ تک ایسا ہی نکلتارہاتو دری بچھاکرووٹ مانگنے والوں سے ہم اپنی قوم کی مستقبل کے لئے شامیانہ کی بانس گڑوا دیں گے، اب ہم میں اتنی ہمت نہیں کہ اپنی قوم کی لاش اٹھاسکیں، اب ہم نکل پڑے ہیں میدان میں خود ٹوٹ جاؤں گااپنی ملت کے اعتمادکوٹوٹنے نہیں دوں گا۔علامہ بلیاوی نے کہاکہ غیروں کے پاس اتنی طاقت نہیں تھی کہ ہماری نسلوں کی اولادوں پر کوی انگلی اٹھاتااورآنکھ نکالتا۔ہم بھیک کے عادی ہوگئے ہیں آج حال یہ ہے کہ ہماری نسلوں کے جن نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم ہوناچاہئے لیکن آج ان کے پاس کٹورا بھی نہیں ہے کب تک یہ ذلت کی زندگی گزارتے رہیں گے۔قائد تحریک غازی ملت نے کہاکہ اب تک ہماری نسلوں کے نوجوانوں کو بیہوش ہونے والی دوا خوب کھلاتے رہے ہیں اگر یہی جنون ہماری قوم کاباقی رہاتو آپ کابلیاوی آنے والے چھ ماہ کے اندر انہیں ایسی دوا دے گا کہ آنے والے سو سالوں تک انہیں ہوش نہیں آنے والا۔
غازی ملت نے گڑگی میدان میں ببانگ دہل اعلان عام کرتے ہوئے کہاکہ ۔بلیاوی نے کہاکہ آزادی کی تاریخ میں ہمارے باپ داداوں کی تاریخ سے پرہے انڈیاگیٹ کے چارٹرکواٹھاکردیکھیں گجرات کے غنڈوں کے باپ کانام نہیں ہے ہمارے اجداد کانام لکھاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتیں ہماری اولادوں کوڈرانابندکرے، یہ کہنابھی بندکرے کہ ویکلپ نہیں ہے سیکولرزم کے نام پر ڈرانابند کریں،جان لیں مسلمان کی آنکھ بندہے وہ اندھانہیں ہے سیکولرزم کے ٹھیکہ دار ہوش کے ناخن لیں۔مولانا بلیاوی نے جھارکھنڈکے وزیراعلٰی ہیمنت سورین سے دو ٹوک کہاکہ ستاکے لئے کوئ کہیں جاسکتاہے توہم بھی کہیں جاسکتے ہیں۔مجبوربناکرووٹ لینے کادھندہ بندکریں بعدہ للکارتے ہوئے کہاکہ ہیمنت بابو کی حکومت میں ہمارے نہتے جوان پر گولی چلی ہے کب گرفتاری ہوگی اےکے سینتالیس چلانے والے حرام خورپولس پر،نہیں توپھر تاریخ طئے کریں بلیاوی گرفتاری دینے کےلئے تیارہے،گرفتارکرلو پھردیکھ لیناجیل کااحاطہ بڑا ہے یاپھرناموس رسالت کے عاشقوں کاسر بڑاہے۔اخیرمیں کہاکہ تحریک کارشتہ دو سے ہے ایک حکومت سے دوسرا اپنی قوم سے۔دونوں کومستحکم کرکے ہی دم لیں گے۔ علامہ سیدنظرالحسن ہاشمی نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ادارہ شرعیہ ملک کے مسلمانوں کامستحکم نمائندہ ادارہ ہے جو بزرگوں کے کھینچے ہوے خطوط پرکاربندہے انہوں نے ریاست جھارکھنڈ میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پرجامع خطاب فرمایا۔
ادارہ شرعیہ کے قاضی شریعت ڈاکٹرمفتی امجدرضاامجدنے کہاکہ اسلام ادب کامذہب جو جنگ کے میدان میں بھی ادب ملحوظ خاطررکھتاہے،انقلاب چاہئے توادب قائم کریں اب آپ پہلے اپنے گھر سے انقلاب پیدا کیجئے،آپ اپنے گھر کے وزیراعظم ہیں آپ کاگھر ایک مملکت ہے ایک سلطنت ہے وہاں سے بیداری لائیے انقلاب جب اندرآئے گاتو انقلاب باہر بھی آئے گا۔
قاضی شریعت نے سامعین سے ناصحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج کاہرفردسنور گیاتو پورا علاقہ سنور جائے گا۔پورا سماج ،پورامعاشرہ سنور جائے گا۔قاضی ادارہ نے کہاکہ اگر ہمارے جوان سے لے کر بوڑھے تک اس کے خوگر ہوگئےتو یہی ایک انقلاب ہے۔
مولانامحمدابوھریرہ رضوی مصباحی نے تعلیم کی اہمیت پربڑی جامع گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قرآن سے سائنس ہے سائنس سے قرآن نہیں ہے آج ضرورت ہے سائنس اور قرآن دونوں تعلیم عام وتام کرنے کی،دنیاوی کامیابی کے لئے ضروری ہے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم سے اپنی قوم کوآراستہ کریں۔ادارہ شرعیہ کے علامہ علاءالدین قادری نے کہاکہ انسانی زندگی کے سارے مراحل کے لئے تعلیمات اسلام اور فرمودات پیغمبراسلام نہایت ہی جامع ہے،اسلام ہی ہے جس نے انسان کوجینے کاڈھنگ بتایا،انسان جب ترقی نہیں کیاتھاآپسی بھائ چارہ کے ساتھ رہتاتھا،سماج میں جیناجانتاتھا،معاشرہ کی پاکیزگی سے واقف تھاحقوق انسانیت کاعلمبردار تھالیکن جب سے یہ انسان خلاوں میں پرواز کرناشروع کیاتو وہ اوپر سے بم اوربارود کے گولے اور آگ کے شعلے نہتے اور معصوم بچوں پر برسانے لگا لیکن اگر یہ سیرت مصطفی کی تعلیم کولے کر خلاوں میں گیاہوتاتووہ امن وامان کاپھول برساتا ہوا نظرآتا،مصطفی کی سیرت کاعکس جمیل پیش کرتاہوا نظر آتا،مفتی انور نظامی مصباحی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقائ اعتبارسے علماء کی کمی نہیں ہے بہت علماء ہیں لیکن ان میں زندگی نہیں، ضرورت ہے فکر میں زندگی کے ساتھ اپناقائد بنائیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کودواعتبار سے ترقی کرنی ہوگی ایک ایجوکیشن اور دوسرا پپولیشن ،اس وقت علامہ بلیاوی کی قیادت میں تحریک چلی ہے ہم سب کوچاہئے کہ اس تحریک سے منسلک ہوجائیں ان شاء اللہ قلیل مدت میں ہی ہم ہر اعتبارسے چاہے سیاسی ہویاسماجی کامیاب ہوتے رہیں گے۔حضرت علامہ آصف اقبال نے سامعین سے تحریک کے حوالہ سے جامع خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی اہمیت کوسمجھیں،وقت برباد کرنے والے کووقت بربادکردیتاہے۔ہم اپناوقت اب تک بربادکرتے رہے ہیں ہم اپناوقت بغیرقائدکے گزار رہے ہیں اپنی بولی بولتے نہیں ہیں،جواپنی بولی بولتا وہ آزاد ہوتاہے جو دوسرے کی بولی بولتاہے وہ بندرہتاہے کوئل اور طوطاکی مثال دیکھ سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ دوردور دیکھنے کے بعدقائدانہ صلاحیت اورعزم سپہ سالاری کاحق ادا کرنے والا اس وقت علامہ بلیاوی کے علاوہ کوئ نظر نہیں آتاہے۔بلیاوی صاحب اپنی صحت کاخیال کئے بغیر،سیاست کاخیال کئے بغیر قوم کی فکرمیں نکل پڑے ہیں صبح ہویاشام قوم کی فکرمیں رہتے ہیں۔بلیاوی کاعزم کہتاہے اگرمیں ہی سو گیاتو قوم کوبیدار کون کرے گا۔اجالا کون بانٹے گا۔ضرورت ہے فکرمندقائد کے ساتھ ہم بھی صبح وشام نچھاورکردیں۔
حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاکہ اب نعرہ لگانے کاوقت نہیں ہے بلکہ میدان میں اترکر کچھ کرجانےکاہے اب ہم اپنے لئے نہیں۔اس تحریک کے ساتھ ہوکر ہم اپنی نسلوں کے لئے وہ کرجائیں گے جس سے مستقبل تابناک ہوجائے انہوں نے کہاکہ حکومت جھارکھنڈ ادارہ شرعیہ تحریک کی پاس شدہ قرارداد پر فوری عمل کرے یہ سرکار کی صحت کے لئے بہترہے، دیگرخطباء میں مولانا ان اور مصباح، مولانامستقیم علی مصباحی، مولاناجمال الدین قادری،سیدخورشیداختررانچی, اور شعراء کرام میں حضرت دلبر شاہی نے بہت ہی عمدہ کلام مترنم آواز میں پیش کرتے ہوے پڑھا “یہ ہے تحریک بیداری یہ ہے تحریک بیداری، بلیاوی چلے ہیں پٹنہ سے کرکے اب تیاری،، یہ ہے تحریک بیداری۔۔۔الہ آباد سے تشریف لائے مشہور شاعر جناب توقیررضانے عمدہ کلام پیش کرتے ہوے پڑھاکہ ” ہوسزاے موت گستاخ نبی کوھندمیں”” ایسااک قانون سنسد میں بھ لاناچاہیئے،”” ان سب کے علاوہ بہت سے شعراء نے موضوع سے متعلق کلام پیش کیا۔مجمع عام کو خطاب کرتے ہوے نمونہ سلف صالحین مصلح قوم وملت خطیب الاسلام حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شمس الدین رضوی نوری خلیفہ حضور مفتئ اعظم ھند شیخ الحدیث دارالعلوم اشرفیہ مسعودالعلوم بہرائچ نے فرمایاکہ صالح معاشرے کی تشکیل بہت ضروری ہے آج شادیات میں فضول خرچی اور غیراسلامی رسومات کی چلن ہوگئ ہے، انہوں نے کہاکہ نکاح اور نکاح کی تقریب عبادات میں سے ہے اس لیئے شادیات میں ڈی جے باجا ناچ گانابالکل بند ہونا چاہیئے اور باراتی صرف نمازی رہیں کم باراتی رہیں مسجد میں نکاح پڑھایاجاے انہوں نے نماز روزہ، اخلاق، پردہ پر بھی گفتگوفرمایا اور کہاکہ اسرائیلی پروڈکٹ خریدنابالکل بند کریں چونکہ آپ یہاں پپسی کوکوکولا خریدتے ہیں جس کے اربو روپئے اسرائیل جاتے ہیں جن رقم سے اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں پر بم برساتاہے انہوں نے فسلطین پرہورہے ظلم وستم اور بمباری کی شدیدترین مذمت کی اور عام مسلمانوں سے کہاکہ اسوہ حسنہ پر عمل پیرارہیں، اجلاس عام میں اقلیت ویلفیئر سوسائٹی گاواں بلاک کی جانب سے علماے کرام بالخصوص غازئ ملت علامہ غلام رسول بلیاوی کو 51 کیلوکے مالاسے استقبال کیااور سپاس نامہ پیش کیئے گئے، مجمع عام سے علامہ بلیاوی کی باتوں سے متاثر ہوکر 120 بستیوں کے صدروسیکریٹریز نے اصلاح معاشرہ پر ادارہ شرعیہ کی ھدایت کے مطابق عمل کرنے کاعہد کیااسی طرح 600 نوجوانوں 300 علماء کرام نے تحریک کے رہنماخطوط پرعمل پیراہونے کاعزم مصمم کیا، ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے 11 نکاتی تجویزنامہ پیش کیاجسے موجود علماء، مشائخ اور مجمع عام نے قرارداد کی صورت میں مکمل حمایت وتائید کی، ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کو کامیاب کرنے میں الحاج سرفراز انصاری صدراقلیت ویلفیئر سوسائٹی، عبدالوہاب خان سیکریٹری اقلیت ویلفیئر سوسائٹی گاواں بلاک، محمد عمران انصاری، اعجازاحمد، منصورانصاری، سراج عالم، محمد شمشیرعالم، شہاب، الدین، شمشیرعالم، نقیب انصاری اور پورے علاقے کے نوجوانوں، تنظیموں کے ذمہ داروں نے اہم کرداراداکیا,نشریاتی امور کو آصف رضا، حافظ اختر، مولاناشان محمد، مولانامشتاق عالم نے انجام دیا

Leave a Response