Jharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

مفتی محمد شہاب الدین قاسمی چوتھی مرتبہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کےجنرل سیکریٹری نامزد

Share the post

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے انتخابی اجلاس مجلسِ منتظمہ منعقدہ 22 ستمبر 2024 میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے منتخب صدر جناب مولانا حبیب الرحمن قاسمی نے ٹرم 25- 2024 کے لیے دستورِ اساسی جمعیۃ علماء ہند دفعہ 39 کے تحت صوبائی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل دی، جس کی پہلی میٹنگ صوبائی آفس الریان انکلیو بریاتو رانچی میں صوبائی صدر کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران کے علاوہ مدعوئین خصوصی نے شرکت کی۔
جناب مفتی محمد یونس قاسمی کی تلاوتِ قرآن مجید سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔


سابقہ کاروائی کی خواندگی وتوثیق کے بعد دستور کی دفعہ 36 کے تحت آئندہ ٹرم کے لیے صوبائی صدرنے بمشورۂ ورکنگ کمیٹی جناب مفتی محمد شہاب الدین قاسمی کو چوتھی مرتبہ صوبائی جنرل سیکریٹری نامزدکیا۔
میٹنگ میں صدرِ محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر اصلاحِ معاشرہ تحریک کو منظم کرنے اور ردِّ قایانیت وشکیلیت کے سلسلہ میں صوبائی پیمانے پر تربیتی کیمپ کے انعقادکا فیصلہ لیاگیا، یہ کیمپ فروری میں منعقد کیاجائے گا۔


میٹنگ میں ضلعی جمعیتوں کے لیے دفاتر کے قیام اور صوبائی آفس کے لیے رانچی میں زمین کی خریداری کی بھی تجویز منظورکی گئی۔
دیگر امور میں بحث کے دوران جھارکھنڈ میں عنقریب ہونے اسمبلی انتخابات میں جمعیۃ علماء کے اراکین و ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ سیکولر طاقتوں کو آگے بڑھانے میں ہرممکن جدوجہد سے گریز نہ کریں۔
میٹنگ میں مفتی محمد شہاب الدین قاسمی، مولاناصغیر احمد مظاہری، مولانا شکیل الرحمٰن قاسمی، مولانا اکرم قاسمی،الحاج ایوب صابری، مولانا عبدالمعید قاسمی، مولانا رستم قاسمی، مولانا قمرالدین مظاہری کے علاوہ مفتی محمد یونس قاسمی مولانا اسلام قاسمی، مولانا منصور عالم قاسمی،حافظ اختر،مولانا کفیل الرحمن جامعی،حافظ اکبر اور مولانا ابوالکلام مظاہری بھی شریک رہے۔
جناب مولانا حبیب الرحمن قاسمی صدرجمعیۃ علماءجھارکھنڈ کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Leave a Response