مسجد جعفریہ میں میلاد زہرا 22 دسمبر کو


رانچی: رسول اسلام کی چہیتی بیٹی حضرت صدیقہ فاطمہ زہرا کی ولادت باسعادت کے موقع پر مسجد جعفریہ کیمپس ہال میں میلاد زہرا کا انعقاد 22 دسمبر 2024 بروز اتوار شام سات بجے کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت سماجی کارکن سید مہندی امام کریں گے۔ اس جشن کو مسجد جعفریہ کے امام و خطیب حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی سیرت فاطمہ زہرا پر روشنی ڈالیں گے۔ جشن کا اغاز مولانا سید باقر رضا دانش کی تلاوت قران پاک سے ہوگا۔ نظامت کے فرائض سید نہال حسین سریاوی انجام دیں گے۔ اس موقع پر قصیدہ خوانی امیر گوپال پوری، قاسم رانچوی، یا ورغازی پوری، عمود عباس، سید عطا امام رضوی، یونس رضا، حیدری رائے پوری، حسنین رانچوی، ہاشم رانچوی، سہیل سعید رانچوی، پروفیسر اغا ظفر، علی حسن فاطمی، محمد امام رضوی و دیگر شعراء کرام بارگاہ زہرہ میں منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے۔ جشن کا اہتمام حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی کے خانوادے کی جانب سے کی گئی ہے۔ 23 دسمبر کو دو بجے دن میں مسجد جعفریہ کیمپس ہال میں مستورات کے لیے میلاد کا خصوصی اہتمام ہے۔ جس میں ہندوستان کی مشہور منقبت خواہ سیدہ امینہ رضوی لکھنو کلام پیش کریں گی۔ میلاد کے بعد نذر بی بی فاطمہ کا اہتمام ہوگا۔
