Saturday, July 27, 2024
Blog

ائمہ کرام کی مجلس میں سیمنار سے متعلق پاس ہوئے کئی اہم قراداد * حاضر ائمہ نے سیمنار کامیاب بنانے کی بھرپور یقین دہانی کرائی

حقانی ایوارڈ سے ائمہ مساجد سرفراز ہوں گے (اسلم حقانی)


صاحب گنج جھارکھنڈ
31/01/2024
ائمہ مساجد کی اہم نشست برخواست ہوئی یہ مجلس الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑ میں منعقد ہوئی ملی جانکاری کے مطابق گذشتہ کل ادارہ الفلاح نے ائمہ مساجد کی ہمہ جہات خدمات کو دیکھتے ہوئے مفتی حقانی صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت حیات وخدمات پر منعقد ہونے والے سیمنار کی تیاریوں کے پیش نظر ایک اہم نشست بلائی
نشست میں ائمہ مساجد نے الفلاح کی آواز پر لبیک کہتےہوئے حاضری دی اور سیمنار سے متعلق کئی اہم پہلؤوں پر گفت شنید کیا بہترین مشوروں سے نوازا وہیں اسے کامیاب کرنےکے‌لئے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا اور مکمل یقین دہانی کرائی
خیال رہے کہ مجلس میں خطاب کرتے ہوئے شیخ اسلم حقانی ڈائرکٹر الفلاح نےائمہ مساجد کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ منصب امامت نہایت ہی اہم منصب ہے آپ بڑے خوش نصیب ہیں کہ امامت کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں یقننا سماج ومعاشرہ کی ترقی آپ کی اداؤں میں مضمرہے پھر حقانی صاحب نے سیمنار کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی اور بتایا کہ جھارکھنڈ میں کسی اہم علمی وفنی شخصیت پر یہ پہلا سیمنار ہے اسے کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
ذکر رہے کہ ڈائرکٹر نے سیمنار کے جھلکیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ اس موقع پر مفتی صاحب کی کتابوں کا اہم علمی ہستیوں کے ہاتھوں اجرا ہوگا اور ائمہ کرام حقانی ایوارڈ سے نوازے جائیں گے ان شاءاللہ
خیال رہے مجلس میں الفلاح کے سینئر عربی استاد شیخ صفی الرحمن سلفی نے بھی اپنے قیمیتی خیالات واحساسات کااظہار کیا انکی بھر تائید ہوئی
نہایت ہی خیر وخوبی کے ساتھ ائمہ کرام یہ خصوصی نشست ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوکر ظہر تک جاری رہتے ہوئے اختتام کو پہنچی جبکہ صاحب گنج وپاکوڑ سے مولانا سرفراز ریاضی صاحب مولانا معراج اصلاحی صاحب مولانا ثاقب صاحب مولانا عبدالشکور صاحب مولانا اجمل صاحب خصوصی طورپر موجودتھے

Leave a Response