رانچی: رمضان کے دوران خواتین پر کام کا بوجھ بڑھ جاتا ہے یہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس مہینے کے دوران وہ عام دنوں کی نسبت زیادہ مصروف رہتی ہیں۔ بچوں اور بڑوں کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے سحری اور افطاری کا اہتمام کرنا بہت مشکل ہے لیکن عورت گھر کی اس ذمہ داری کو عزت اور شان کے ساتھ نبھاتی ہے۔ اس مہینے میں کھانا بنانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ سحری اور افطاری کے لیے طرح طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ گھر کا کام کرنے کے بعد وہ دن میں پانچ وقت نماز کے لیے وقت نکالتی ہیں۔ دن میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا۔ اس پورے رمضان میں کم از کم دو تین بار قرآن مجید ختم کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد بھی عورت، مرد اور بچے سب اس مبارک مہینے کا انتظار کرتے ہیں اور اس کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔ خواتین رمضان میں اپنے دن رات کیسے گزارتی ہیں؟ وہ دن میں پانچ وقت نماز بھی پڑھتی ہے۔ روزے اور نماز کے ساتھ ساتھ اپنا کام بھی بخوبی انجام دیتی ہیں۔ ماجدہ پروین نے بتایا کہ روزہ فرض ہے۔ اسے رکھنا ضروری ہے۔ روزہ کی وجہ سے کام میں کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ وہ بچپن سے روزے رکھتی ہے۔ یہ کہتی ہیں کہ الحمدللہ میرا گھرانا دینی گھرانا ہے۔ میرے دو دو بھائی مفتی ہیں۔ بقیہ سبھی بھائی جان سے زیادہ مانتے ہیں، میرے ہر خواہش کو پورا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی میرے گھروالوں کو اور میرے والدین کو لمبی عمر صحت دے۔
ماجدہ پروین گھریلو خاتون رانچی
You Might Also Like
मुख्यमंत्री श्री हेमन्त सोरेन ने देश के सुप्रसिद्ध उद्योगपति श्री रतन टाटा के निधन पर शोक प्रकट किया
रांची/ जमशेदपुर: मुख्यमंत्री श्री हेमन्त सोरेन ने देश के सुप्रसिद्ध उद्योगपति श्री रतन टाटा के निधन पर गहरा शोक व्यक्त...
कांके के जीएम मॉडर्न पब्लिक स्कूल के बच्चों ने चलाया सड़क सुरक्षा अभियान
लोगों में जागरूकता की कमी के कारण होते हैं सड़क हादसे:हसीब अहमद कांके: मौलाना जौहर अली हेल्थ एंड एजुकेशन फाउंडेशन...
وقف ترمیمی بل منظور نہیں: ہیمنت سورین
وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی ملاقات رانچی: 9؍ اکتوبر 2024جھارکھنڈ کے وزیر...
मुख्यमंत्री को मॉब लिचिंग के पीड़ितो को चेक सौंपने पर मुस्लिम मजलिस मुशाविरत ने शुक्रिया अदा किया
रांची: मुख्यमंत्री श्री हेमन्त सोने ने मॉब लिचिंग के पीड़ितो तथा झारखंड उत्पाद सिपाही शारिरीक दक्षता परिक्षा के दौरान दुर्भाग्यपूर्ण...