مدرسہ خیر العلوم چندوا شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں سالانہ تقبلی پروگرام بزم خطابت کا انعقاد
آج مورخہ ٢١ جمادی الاخری ۱۴۴۵ ھ بمطابق ٤ جنوری ٢٠٢٤ ءکو ضلع لاتے ہار کے قدیم ترین ادارہ مدرسہ خیر العلوم چندوا شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں سالانہ تقبلی پروگرام بزم خطابت (اردو تقاریر)کا انعقاد کیا گیا جلسہ کی صدارت مولانا محمد رضوان دانش ندوی صاحب ناظم مدرسہ خیر العلوم چندوا نے کی مقابلہ دو زمروں (زمرہ سفلی درجہ حفظ و مکتب درجات زمرہ ثانیہ درجات عربی ) پرمشتمل تھا پورے مدرسے سے ٢٦ طلبہ شریک ہوئے مقابلہ کی کاروائی بعد نمازِ مغرب تا ٩ بجے تک جاری رہی جلسے کی نظامت محمد اسامہ عالیہ اولی شریعہ متعلم مدرسہ خیر العلوم چندوا نے کی جلسے کا آغاز قران کریم کی تلاوت سے محمد راغب حسن عربی دوم متعلم مدرسہ خیر العلوم چندوا نےکی اس کے بعد نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم محمد الطاف درجہ حفظ متعلم مدرسہ خیر العلوم چندوا نے پیش کی جلسہ کے اندر حکم کے فرائض مولانا محمد سعد ندوی پرنٹ زون بالوماتھ مولانا اسلم ندوی معلم عائشہ گلس اکیڈمی مولانا احسان ندوی معلم عائشہ گلس اکیڈمی بالوماتھ نے انجام دیے
اعلان نتائج سے پہلے حکم صاحبان نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی اپنے اپنے تاثرات میں اس پروگرام کی اور مدرسے کی خوب تعریف کی اور بچوں کے لیے کامیابی کی دعا کی نیز انہوں نے بچوں سے خاص طور سے یہ نصیحت کی کہ طلبہ اساتذہ سے مشورہ لے کر اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو اور بھی زیادہ بڑھائیں
صدر جلسہ مولانا محمد رضوان دانش ندوی نےاپنی خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ہمیشہ بڑھ چڑھ کے اس طرح کے مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دی
اور اخر میں مقابلہ کے نتیجہ کا اعلان کچھ اس طرح سےکیا زمرہ علیاء اول پوزیشن محمد عاطف ہزاری باغ دوم پوزیشن محمد ابوذر سوم پوزیشن محمد سلمان مانڈر چہارم پوزیشن ولی اللہ ماسیاتو زمرہ سفلی میں اول پوزیشن عمر فاروق گڈا دوم پوزیشن محمد محسن کیرو سوم پوزیشن محمد فرقان بن نظام الدین گڈا چہارم پوزیشن محمد دلبر مانڈر
اخیر میں ناظم مدرسہ مولانا محمد رضوان دانش ندوی نے تمام باہر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
اس جلسے میں مولانا محمد سلمان ندوی مولانا محمد ابوبکر ندوی مولانا اعجاز قاسمی حافظ محمد حذیفہ حافظ محمد ابوذر مولانا ظفر اقبال صاحب حافظ محمد توفیق صاحب حافظ علیم الدین صاحب ماسٹر طارق انور صاحب محمد جنید کے علاوہ علاقے کے لوگ شریک رہے