مدینہ ٹریولس کے زیر اہتمام عمرہ تربیتی کیمپ کا انعقاد
رانچی/ جمشید پور: مدینہ ٹریولس کے زیر اہتمام کل دار القرآن، جواہر نگر ، روڈ نمبر ۱۳ اے میں ایک عمرہ تربیتی پروگرام رکھا گیا جس میں زائرین حرمین شریفین تشریف لائے اور عمرہ کے سلسلے میں اہم اور بنیادی معلومات حاصل کیں
واضح رہے کہ مدینہ ٹریولس ایک لمبے عرصے سے حج اور عمرہ کے فیلڈ میں اچھی خدمات انجام دے رہا ہے جس کی شاخا ئیں ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پھیلی ہوئی ہیں جھارکھنڈ کے کئی ضلعوں میں بھی اس کی آفس قائم ہے اور لوگ کثیر تعداد میں اس ٹریولس کے ذریعہ کم خرچ میں اچھے انتظامات کے ساتھ عمرہ کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں لوگوں کے شوق اور جذ بہ کود یکھ کر جمشید پور، جواہر نگر روڈ نمبر ۱۳ اے میں بھی دارالقرآن کیمپس میں مدینہ ٹریولس کی آفس کھولی گئی ہے جس کے ذمہ دار مولانا احتشام الحق قاسمی صاحب کو بنایا گیا ہے
مولانا نے بتایا کہ ۲۳ نومبر کو تقریبا 50 لوگوں کا ایک گروپ جا رہا ہے جس میں شہر جمشید پور سے بھی کئی لوگ شام ہیں جن کی ٹریننگ کا نظام دار القرآن کیمپس میں بنایا گیا ہے جس میں خصوصی طور پر شہر سے حضرت مولانا مفتی امیر الحسن صاحب امام و خطیب دھتکیڈ یہ مسجد ، جناب حافظ انور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ہند جمشید پورہ مفتی نشاط صاحب امام و خطیب مسجد رحمان سا کچی و اہم جامعہ فیض القرآن کی الی اور مولانا امیر حمزہ نے شرکت کی اور زائرین کو بنیادی باتوں پر مشتمل ٹرینگ کے ساتھ ساتھ حج اور عمرہ کے فضائل پر خوب روشنی ڈالی۔
آنے والے زائرین نے کافی اطمینان اور خوشی محسوس کی ٹریننگ کے بعد سوال جواب کا بھی سیشن رکھا گیا تھا مرد کے ساتھ خواتین نے بھی سوال جواب سیشن میں حصہ لیا اور ان کو اطمینان بخش جواب مرحمت فرمائی گئی۔
آفس ہیڈ مولانا احتشام نے بتایا کہ مدینہ ٹریولس کے ذریعہ ہر ہفتہ الحمد اللہ ایک گروپ معلم ( گائیڈ ) کے ساتھ عمرہ کیلئے جاتے ہیں اور کم خرچ میں بہتر انتظامات کے ساتھ عمرہ کر کے آتے ہیں دسمبر جنوری کے ساتھ رمضان کی بھی رانچی سے رانچی اور دہلی سے دہلی کی بلنگ جاری ہے خواہشمند حضرات جلد ہی رابطہ کر کے اپنی سیٹ بک کروالیں ۔ 9798962896 آفس