مجلس علماء جھارکھنڈ کا وفد ہٹیا کچنار ٹولی کا دورہ کیا
رانچی: گزشتہ دنوں ہٹیا کچنار ٹولی عید گاہ کے تعلق سے جو باتیں سامنے آئی۔ ان میں سے کچھ لوگوں میں غلط فہمیاں ہو گئی تھیں۔ جس کی تحقیق کے لیے آج مولانا صابر حسین مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ کی قیادت میں علماء کا ایک وفد کچنار ٹولی کا دورہ کیا۔ اور وہاں کے کچھ ذمہ داران سے باتیں کی۔ جس سے یہ معلوم ہوا کہ یہاں حالات پرسکون ہیں۔ اور کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔ جن لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے، عدالت میں چھٹیاں ہونے کی وجہ سے ان کا بیل نہیں ہو سکا ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ چند دنوں کے اندر ان کا بیل ہو جائے گا۔ زمین کا معاملہ عدالت کے سپرد ہو چکا ہے۔ اس لیے اب لوگوں کو عدالت پر پورا پورا بھروسہ ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ انصاف ملے گا۔ مجلسِ علماء نے تعاون کی بھی یقین دہانی کراءی۔ وفد میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے نائب صدر مولانا شریف احسن مظہری، مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری مفتی طلحہ ندوی، مجلس علماء کے رکن مفتی سلمان قاسمی، رکن قاری صہیب احمد اور رکن صحافی عادل رشید شامل تھے۔