All India NewsBlog

جمعیت علماء جھارکھنڈ کی مجلسِ عاملہ کی اہم نشست، 9 اگست کے تربیتی و مذاکراتی اجلاس کو تاریخی بنانے کا عزم

Share the post


رانچی، 23 جولائی 2026، آج بروز جمعرات صبح 11بجے جامعہ نگر، جامعہ حسینیہ کڈرو، رانچی میں جمعیت علماء جھارکھنڈ کی مجلسِ عاملہ کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی، صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض الحاج شاہ عمیر، جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ نے انجام دیے۔نشست میں آئندہ 9 اگست 2026 کو منعقد ہونے والے تربیتی و مذاکراتی اجلاس کو کامیاب اور تاریخی بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اس کے علاوہ متعدد اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔اجلاس کے اہم ایجنڈوں میں سابقہ کارروائی کی توثیق، 9 اگست کے تربیتی و مذاکراتی اجلاس کی تیاری، SIR (خصوصی گہری نظرثانی) سے متعلق موجودہ صورتحال، اور یومِ آزادی کے پروگراموں کی منصوبہ بندی شامل تھی۔ تمام نکات پر اراکین نے سنجیدگی سے اپنی آراء پیش کیں۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 9 اگست 2026 کا تربیتی و مذاکراتی اجلاس ایک یادگار اور تاریخی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مختلف ذمہ داران کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور اجلاس کی کامیابی

کے لیے بھرپور تیاری کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اس موقع پر حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی، الحاج شاہ عمیر، مولانا رفیق المظاہری، مولانا نجم الدین، مولانا سعید المظاہری، قاری رمضان، مولانا انعام الحق، حافظ محمد عارف حسین، قاری طیب انصاری، مولانا ابو شحمہ ندوی، مولانا عبدالمعز قاسمی، مولانا عبدالعزیز، مولانا اصغر مصباحی، مولانا اخلد حسین، مولانا عبدالواجد چترویدی، مولانا ابوالکلام، حافظ تجمل، مولانا پرویز، قاری ندیم، حافظ مدثر اور صحافی عادل رشید سمیت جمعیت علماء جھارکھنڈ کے متعدد اراکین و ذمہ داران شریک نشست رہے۔

Leave a Response