All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

میں حفیظ الحسن اللہ کے نام پر حلف لیتا ہوں کہ …….

Share the post

رانچی ۔ پی آر ۔
یہ حقیقت ہے کہ ایک مسلم گھرانے میں والدین اپنے بچوں کو جیسی تربیت دیتے ہیں اس کا عکس انکے بچوں کی پوری زندگی میں دکھائی دیتا ہے ۔ مرحوم حاجی حسین انصاری صاحب بھلے ہی جھارکھنڈ کی سیاست میں سرگرم رہے مگر اپنے گھر کے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سے بھی آراستہ و پیراستہ کیا ۔ مرحوم حاجی حسین انصاری صاحب نے سرگرم سیاست میں ملوث رہنے کے باوجود اپنی گھریلو ذمہ داریوں سے کبھی دور نہیں رہے ۔ یہی سبب ہے کہ ان کے گھر کے بچوں میں دین بھی ہے اور دنیا بھی ۔
یہ بات اس لیے کہہی جا رہی ہے کہ مرحوم حاجی حسین انصاری صاحب کی وفات کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے محترم جناب حفیظ الحسن انصاری صاحب کو وراثت میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رکن اسمبلی ہونے کی وجہ سے انہیں وزارت سے سرفراز کیا گیا ۔ پہلی بار تو بغیر رکن اسمبلی رہتے ہوئے وزیر کا حلف دلایا گیا ۔ کل 5 دسمنر کو محترم حفیظ الحسن صاحب حلف لینے کے لیے جب تیسری مرتبہ مائک پر کھڑے ہوئے تو دنیا و ما فیہا کی تنقیدوں سے بے خبر انہوں نے اس طرح سے حلف لینا شروع کیا ۔


میں حفیظ الحسن اللہ کے نام سے حلف لیتا ہوں ۔۔۔۔
سے اپنا حلفیہ بیان اپنی مادری زبان اردو میں شروع کیا جس سے جھارکھنڈ کے لاکھوں مسلمان اور لاکھوں اردو داں حضرات فرط مسرت سے جھوم اٹھے ۔ ان کا یہ جرات مندانہ اقدام بے حد قابل ستائش ہے جس سے ہمیں بے حد فخر محسوس ہوا اور ان کے لیے دل کی عمیق گہرائیوں سے دعائیں نکلیں ۔ دوسری جانب یہ افسوس بھی ہوا کہ اسی وقت ایک اور مسلم وزیر نے اللہ کے نام پر اپنی مادری زبان اردو میں حلف نہیں لیا ۔ ہمیں اس سے بحث نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ۔ شاید ان کی دینی تربیت میں بچپن سے کچھ کمی رہ گئی ہوگی ۔ ہم جھارکھنڈ کے لاکھوں مسلمان اور لاکھوں اردو داں حضرات کو ہمارے ہر دل عزیز وزیر محترم حفیظ الحسن صاحب پر بے پناہ فخر اور ناز ہے اور انشاءاللہ آگے بھی رہے گا ۔

Leave a Response