Blog

وقف ترمیمی بل کے خلاف ملی اور سماجی ذمہ داروں نے وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ کو میمورنڈم سونپا.

Share the post

جھارکھنڈ کے ملی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ جناب ہیمنت سورین صاحب سے وقف ترمیمی بل اور دیگر ملی مسائل پر تفصیلی ملاقات کیا. تقریباً ایک گھنٹہ کی اس ملاقات وقف ترمیمی بل سمیت مختلف ضروری ملی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا، مفتی محمد انور قاسمی نے وزیر اعلیٰ کے سامنے وقف ترمیمی بل کے کی خرابیوں کو رکھا وزیر اعلیٰ نے بہت سکون اور غور سے سنا اور کہا کہ ہماری پارٹی نے اس بل کی مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، شرکاء وفد دیگر ملی امور کو وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا جس پر وزیر اعلیٰ کی طرف سے بہت مثبت رائے آئی ہے، اس ملاقات میں راجیہ سبھا کی ممبر مہوا مانجھی پیش پیش رہیں


وفد میں
1 – مفتی محمد انور قاسمی
قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی
و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

2- مولانا محمد اصغر مصباحی
جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

3- مفتی طلحہ ندوی
جنرل سیکرٹری مجلس علماء جھارکھنڈ

4-مولانا قطب الدین رضوی
ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

5- حاجی محمد فیروز
صدر جمعیۃ الراعین رانچی

6- ایوب راجا
صدر پٹھان تنظیم رانچی

7- انور عرف انو
انجمن اسلامیہ اسپتال رانچی

8- محمد اسلم
سابق پارشد

9- محمد اظہر ایڈوکیٹ

10- محمد ندیم
سماجی کارکن

Leave a Response