وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے ایس- کے- وائی فارما کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا


وزیر صحت حکومت جھارکھنڈ عالیجناب ڈاکٹر عرفان انصاری نے دھنباد کے نیو آزاد نگر نزد سلور ڈبھ پبلک اسکول ایس- کے- وائی فارما میں اپولو ڈائیگ نوسٹک (اپولو سے منظور شدہ ) سینٹر کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔۔۔۔۔اس موقع پر پروپرائٹر ڈاکٹر سید کامران یوسف، اعجازالحق، اعجاز فریدی، شمشیر عالم ترجمان جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی،اور شاہد رحمٰن ہیڈ انفارمیشن و بروڈکاسٹنگ جھارکھنڈ نے شال اوڑھا کر اور گلدستہ ڈیکر انکا زبردست خیر مقدم کیا ۔۔

۔۔۔۔۔۔کافی رات گذر جانے کے باوجود لوگوں کا مجمع اپنے ہر دلعزیز لیڈر کی آمد کا بے صبری سے آنے کا انتظار کر رہی تھی
وزیر موصوف نے کہا کہ اس کوئلہ نگری سے ہمارا بڑا لگا ئو رہا ہے۔۔۔۔بحیثیت وزیر میں ان دنوں فکرمند رہتا ہوں کہ کس طرح جھارکھند میں صحت کے میدان میں بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کروں اور ایک نئے بالائی سے غریب طبقے تک کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکوں۔۔۔۔۔۔بہت حد تک ہمیں خاطر خواہ کامیابیاں بھی ادھر چند مہینے کے اندر دیکھنے کو مل رہی ہے۔۔۔۔۔۔مجھے صحت کے میدان میں انقلاب لانا ہے تاکہ صحت مند سماج ملک و قوم کی ترقی میں اہم رول ادا کر سکے
جبکہ ڈاکٹر یوسف نے بتایا کہ ڈائیگ نوسٹک سینٹر کا مقصد اپولو کی کوالیٹی سروس رینج، بھو ل سے دور ریزلٹ اور ہوم کلیکشن پر پورا فوکس ہے
اس موقع پر سید عذیر حسن، ڈاکٹر ندا حسن(M.S eye), ڈاکٹر ناصر اقبال، ڈاکٹر ایم- کے- ,رضوی، شمشاد عالم،معصوم فریدی، انجنئر رفیع عالم، شنبل حیدر، شیزان یوسف، سید رہبر، ناظم الدین، مختار خان، احتشام، فیضان ، ریحان، عرفان، نوشیرواں، عدنان امام، ثقلین حیدر کے علاوہ ڈائیگ نوسٹک کے ذیشان، منجیت، امن مشرا، بادل گوسوامی اور امیت مہتو ودیگر لوگ بھری تعداد میں موجود تھے

