حاجی شہنواز کے فرزند سرتاج رستہ ازدواج سے منسلک
رانچی: حاجی شہنواز احمد کے فرزند ارجمند سرتاج احمد کی شادی خانہ آبادی ہمراہ انبر رضا بنت اخلاق رضا ماہونی نالندا بہار بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی ۔اس تقریب سعید کے موقع پر دعوت ولیمہ کی تقریب جامعہ بینکویٹ ہال کڈرو رانچی میں رکھی گئی جس میں شہر کی تعلیمی، سماجی، ثقافتی ،سیاسی ،صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن کا استقبال حاجی شہنواز احمد کے عزیز و اقارب نے خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔
ولیمہ کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعائوں سے سرفراز کیا ان میں جھارکھنڈ کے مشہور فیزیشین گیسٹرولاجسٹ ڈاکٹر ایم حسنین، سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عقیل الرحمان، ال الہان ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر سید نہال احمد، صحافی محمد عادل رشید، نوشاد پروین، شاریقہ، جیشو حسنین، میور، حاجی نواب، محمد سونو، محمد ننہے، محمد مکرم، محمد منور، شان، محمد دانش، محمد انیس، محمد ثاقب، شبیر، کاشف، لڈن خان، سید خورشید اختر سمیت کئی لوگ موجود تھے۔