All India NewsJharkhand NewsKhunti NewsNewsRanchi Jharkhand NewsUncategorized

مجلس علماکھونٹی ضلعی کمیٹی کی تشکیل، صدر مولانا شرف الدین

Share the post

رانچی/کھونٹی: مورخہ ۷ جنوری ۲۰۲۵ بروز منگل مدرسہ عربیہ اسلامیہ قاسم العلوم آزاد روڈ کھونٹی میں مجلس علماکھونٹی کی ضلعی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں علماو حفاظ کی ایک اہم نشست مولانا صابر حسین مظاہری صدرمجلس علما جھارکھنڈ کی صدارت میں منعقدہوئی ۔
نشست کا آغازمدرسہ ھٰذا کے حافظ حماد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حافظ علی حسن نے نعت نبی ﷺ پیش کی۔


مولانا صابر حسین مظاہری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ علما متحد ہو کر موجودہ زمانے کے چیلینجز کا حکمت و بصیرت اور دانائی کے ساتھ مقابلہ کریں۔ مزید انہوں نے مکاتب کے قیام اور انہیں منظم و مستحکم کرنے پر زور دیا ۔ جنرل سکریٹری مفتی محمد طلحہ ندوی نے مجلس علما جھارکھنڈ کے اغراض و مقاصد کو اور کاموں کو بتاتے ہوئے کہا کہ مجلس علما جھارکھنڈ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور خصوصًا روز بروز مسلم طبقے پر بد سے بدتر حالات اور حکومت ہند کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے اور نہ ہی کچھ مدد ملنے پر مجلس علما جھارکھنڈ کے ذریعہ پورے صوبے جھارکھنڈ کے اندر علما کرام مفتیان عظام، ائمہ مساجداور معلمین مکاتب کے ذریعہ عوام کو صحیح راہ دکھانے اور عوام کو تمام برائیوں سے روک تھام کرنے کے لئے ایک منظم طریقے سے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ جس کے ذریعہ سے معاشرے کی تمام پریشانیوں کا حل کیا جائے۔


مجلس علما جھارکھنڈ کےصدر مولانا صابرحسین مظاہری، جنرل سکریٹری مفتی محمد طلحہ ندوی، رکن عاملہ قاری صہیب احمد ،رکن عاملہ مولانا عبدالمنان اصلاحی اورکنوینر کانکے بلاک مولانا عبدالمنان قاسمی کی موجودگی میں مجلس علما جھارکھنڈ کھونٹی کا انتخابی عمل بحسن خوبی انجام پایا۔نیز اتفاق رائے سے صدر، نائب صدر، جنرل سکریٹری ، جوائنٹ سکریٹری اور خزانچی کے پانچ عہدوں کیلئے علما کو منتخب کیا گیا۔ صدر مولانا شرف الدین مظاہری ، نائب صدرمولانامحی الدین مظاہری ، جنرل سکریٹریی مولانا حذیفہ مظاہری جوائنٹ سکریٹریمفتی عارف ، خزانچیمولانا نسیم مظاہری۔


مجلس عاملہ کے لئے مندرجہذیل حضرات کو منتخب کیا گیا۔ ۱۔ مولانا ضیاالرحمان مظاہری، ۲۔ مولانا ارشادمظاہری ، ۳۔ حافظ عظیم ، ۴۔ مفتی آصف، ۵۔ حافظ ابو درد، ۶۔ حافظ ساحل، ۷۔ حافظ حماد ، ۸۔ مولانا عبدالحسیب، ۹۔ حافظ انس۔ مجلس کا اختتام مولانا صابر حسین مظاہری کی دعا پر ہوا ۔اخیر میں مولاناحذیفہ مظاہری نے کلمات تشکر پیش کیا ۔

اس موقعہ پرمولانا صابرحسین مظاہری، جنرل سکریٹری مفتی محمد طلحہ ندوی، رکن عاملہ قاری صہیب احمد ،رکن عاملہ مولانا عبدالمنان اصلاحی ، کنوینر کانکے بلاک مولانا عبدالمنان قاسمی، مولانا شرف الدین مظاہری ، مولانامحی الدین مظاہری ، مولانا حذیفہ مظاہری ، مفتی عارف ،مولانا نسیم مظاہری، مولانا ضیاالرحمان مظاہری، مولانا ارشاد ، مولانا عمر فاروق، حافظ منہاج، محمد حافظ مبین، ، حافظ عظیم ، حافظ ابو درد، حافظ ساحل، حافظ حماد ، مولانا عبدالحسیب، ، حافظ انس، محمد مرشد اور دیگر حضرات موجود تھے۔

Leave a Response