فاطمہ گرلس اکیڈمی اٹکی رانچی میں آل جھارکھنڈ واڈیشہ کا مسابقتہ القرآن الکریم والتفسیر کا انعقاد
ہندوستان کے مشہور مٹیویشنل اسکالر جناب حضرت مولانا حذیفہ وسطانوی و منور زماں کی آمد آج
31 اکتوبر 2023 کو جھارکھنڈ کے معروف ومشہور ادارہ فاطمہ گرلس اکیڈمی میں آل جھارکھنڈ واڈیشہ مسا بقہ القرآن الکریم والتفسیر کا انعقاد کیا گیا جنکی صدارت جناب حضرت مولانا نسیم انور ندوی چیرمین فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ ٹرسٹ اٹکی نے کی
اس مسابقہ میں جھارکھنڈ و اڈیشہ کے تقریبا 70 مدارس کا طلبہ نے شرکت کی کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جاےگا اور ان طلبہ کو آل انڈیا مسابقہ میں شریک ہونے کا موقع ملے گا جو کہ 22/23/24 دسمبر کو جامعہ اشاعت العلوم اکل کوامیں منعقد ہوگا
مسابقہ کی کامیابی و کامرآنی کے لیے رات دن ایک کرنے والے شخصیات عالی جناب الحاج شکیل احمدصاحب مہتمم جامعہ تحفیظ القرآن بسرا اڈیشہ جناب مولانا عاصم صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعتہ البنات بیسرا و جناب حافظ طلحہ صاحب شاعتی دھنباد جناب مولانا احسان صاحب اشاعتی اڈیشہ
اس موقع پر مہمان خصوصی کے حیثیت جناب حضرت مولانا مجاہد الاسلام اشاعتی جناب قاری الیاس صاحب قاری عبدالصمد صاحب قاری عبدالعلیم صاحب مفتی عبدالمتین مفتی جلال الدین نے شرکت کی
انکے علاوہ جھارکھنڈ واڈیشیہ کے معزز علماء کرام ودانشوان قوم وملت نے بھی شرکت کی خصوصی طور پر آل جھارکھنڈ رابطہ مدارس عربیہ کے صدر جناب حضرت مولانا اسحاق صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ اصلاح المسلین سرکارڈیہہ جناب مفتی یونس صاحب قاسمی ہزرایباغ جناب قاری عبد الروف صاحب حسن آباد کوڈرما جناب مولانا اشفاق صاحب جامعہ رشیدالعلوم چترا کا نام قابل ذکر ہے اس بات کی جانکاری اس عظیم الشان کے کنوینر مولانا الیاس مظاہری ناظم جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا ونائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ نے دی