نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعہ ضرورت مندوں کے درمیان رمضان KITکی تقسیم
نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعہ ضرورت مندوں کے درمیان رمضان KITکی تقسیم
غریبوں کے ہونٹوں پر خوشی بھری مسکراہٹ لانا بھی ایک عبادت ہے ، قاری انعام الحق
غلام شاہد
رانچی : نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) چیئر بوڑھی باگی ،پٹھوریا رانچی کی جانب سے غریب ضرورت مندوں کے درمیان رمضان کٹ تقسیم کیا گیا جس میں رمضان کے موقع پر کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ چاول دال بھی تھا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چیئر مین قاری انعام الحق صاحب نے فرمایا کہ رمضان کا مہینہ اتنا عظیم متبرک اور مقدس ہے کہ ا س کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے روزوں کا کیا انعام ہے اس کا علم بھی نہیں ہے کیونکہ اللہ لم یزل نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ روزہ داروں کے لئے دو خوشیاں ہیں ایک افطار کے وقت اور دوسری قیامت میں یعنی دوسری خوشی کیا ہے اسے اللہ نے راز میں رکھا ہے ۔ اس مقدس مہینہ میں عبادت وریاضت کی بڑی فضیلت ہے ہم سب عبادتیں تو کرتے ہیں لیکن ایک عبادت کو بھول جاتے ہیں اور وہ عبادت ہے غریبوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لانا یعنی انہیں خوشی دینا ۔ اللہ اور اس کے رسول نے غریبوں اور یتیموں کا خیال رکھنے کی سخت تاکید کی ہے ۔ اس لئے ٹرسٹ نے ضرورت مندوں کے درمیان رمضان کٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ آرام سے روزہ رکھ سکیںجس سے انہیںخوشی حاصل ہو
۔ یہ آغاز ہے اگر ٹرسٹ کو تعاون ملتا رہا تو پروگرام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔ پروگرام میں نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین قاری انعام الحق ، سکریٹری ، قاری عبد المجیب ، نائب سکریٹری حافظ انعام الحق ( چیئر) خازن ، مولانا ادریس مظاہری کے علاوہ بلال انصاری ، حافظ آصف کونکی ، مولانا نور اللہ (بوڑھی باگی ) ، مولانا ظفر (بالو) مولانا عبد الحکیم مظاہری (کنادو) حافظ رجب (کنادو ) قاری سہراب (ہوچر ) اسرائیل انصاری ، طیب الانصاری (کنادو) عبد المجید انصاری صدر انجمن اسلامیہ کوکدورو ، متین انصاری (پروٹولہ ) وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ واضح رہے کہ نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت چیئر بوڑھی باگی ، پٹھوریا ، رانچی میں لڑکیوں کا مدرسہ اُم ہانی للبنات بھی قائم ہے جس میں مقامی کے علاوہ بیرونی بچیاں بھی زیر تعلیم ہیںجنہیں مفت کھانا اور تعلیم دی جاتی ہے مدرسہ میں ان کے لئے ہاسٹل بھی ہے ۔
You Might Also Like
हटिया विधानसभा में एक मौका मुझे दें-अजयनाथ शाहदेव
कांग्रेस प्रत्याशी ने दिन भर कार्यकर्ताओं और समर्थकों संग बूथ रणनीति पर चर्चा किया, कार्यकर्ताओं को बूथ पर डटे रहने...
मदरसा इस्लामिया में क़ुरआन ख्वानी व सामूहिक दुआ का आयोजन
जयंती पर याद किये गए मौलाना अबुल कलाम आजाद राँची: स्वतंत्र भारत के पहले शिक्षा मंत्री और मदरसा इस्लामिया राँची...
निर्दलीय प्रत्याशी इंतिशाम अली का हिंदपीढ़ी में जनसंपर्क अभियान
रांची : वीर शहीद शेख भिखारी की परपोती इंतेशाम अली रांची विधानसभा से निर्दलीय उम्मीदवार हिंदपीढ़ी रांची में चुनावी जनसंपर्क...
अलीगढ़ मुस्लिम यूनिवर्सिटी का अल्पसंख्यक संस्थान का दर्जा बरकरार: सुप्रीम कोर्ट का ऐतिहासिक फैसला।
अलीगढ़, 8 नवम्बर 2024 — देश के सर्वोच्च न्यायालय ने अलीगढ़ मुस्लिम यूनिवर्सिटी (AMU) को अल्पसंख्यक संस्थान का दर्जा बरकरार...