مجلس علماء ضلع گملا کا انتخاب، صدر قاری آفتاب ، نائب صدر مفتی راشد قاسمی اور جنرل سکریٹری مولانا عبد اللہ مظاہری منتخب
رانچی: مورخہ 13نومبر بروز سوموار 2023بعد نماز مغرب زیر صدارت مولانا صابر حسین مظاہری بہ مقام جامع مسجد سیسئی میں مجلس علماء ضلع گملا کی انتخابی نشست کا انعقاد ہوا ۔ نشست کا آغاز قاری عبد الرقیب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مفتی راشد کمال قاسمی نے نعت نبی پیش کی ، مجلس علماء کے ریاستی صدر ر مولانا صابر حسین مظاہری ،جنرل سکریٹری مفتی محمد طلحہ ندوی، رکن شوریٰ قاری اشرف ،رکن عاملہ مولانا امتیاز قاسمی کی نگرانی نیز علاقے کے علماء کی موجودگی میں مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع گملا کا انتخابی عمل بحسن خوبی انجام پایا ۔نیز اتفاق رائے سے صدر نائب صدر ، سکریٹری جوائنٹ سکریٹری اور خزانچی کے پانچ عہدوں کے لیے منتخب کیا گیا۔
جن میں صدر قاری آفتاب عالم ، نائب صدر مفتی راشد قاسمی ، جنرل سکریٹری مولانا عبد اللہ مظاہری ، جوائنٹ سکریٹری حافظ فیروز ، حافظ وسیم ، خزانچی قاری عبد الرقیب ، مجلس عاملہ کے لیے مندرجہ ذیل حضرات کو منتخب کیا گیا ۔ حافظ توحید امبوا ، حافظ عبد المالک کوٹام ، مفتی ثمر الباری بسوا ، مولانا شاہد سیسئی ، مولانا شعیب گملا ، حافظ محمد حسن نئی بستی ، حافظ مصباح رحمت نگر ، مولانا سابق لوہنجارا ، حافظ اکرام کر کری ، مولانا شعیب بگنی ، مفتی محمود حسن مسجد عمار ، مولانا ضیاء اللہ قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ فیض الرشید ہیں۔ وہیں جنرل سکریٹری مفتی محمد طلحہ نے مجلس علماء جھارکھنڈ کا تعارف اور اغراض و مقاصد پر مختصر روشنی ڈالی ۔ حاجی سلمان صدر انجمن فلاح المسلمین نے آئے ہوئے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا ۔ مولانا صابر حسین مظاہری کے پر مغز خطاب اور دعا سے مجلس اختتام ہوا ۔ مولانا مطیع الرحمٰن مفتی راشد قاسمی حافظ فیروز کی محنتوں سے ضلعی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مولانا افضال ندوی ، مولانا غلام مصطفےٰ ، مولانا خطیب الرحمٰن ، مولانا مطیع الرحمٰن ، مولانا سالک الدین ، قاری آفتاب عالم ، قاری نعیم الدین ، مولانا عبید الرحمٰن قاسمی ، مولانا انیس الرحمٰن رشید ی ، مولانا مفتی ثمر الباری ، حافظ محمد جوہر ، مولانا سعید الرحمٰن مظاہری ، مولانا عبد اللہ مظاہری ، مولانا وسیم اکرم ندوی ، حافظ محمد اسداللہ ، مولانا مرشد مظاہری ، مولانا اسمٰعیل مظاہری ، حافظ عبد المالک ، حافظ مصباح الدین ، حافظ محمد منور ، مولانا اقبال ندوی ، حافظ تنویر ، حافظ سمیع اللہ ، قاری توقیر ، قاری توحیر ، حافظ شارق ، حافظ محمد اسعد اللہ ، حافظ محمد حدیث ، حافظ ضیا ء الرحمٰن ، حافظ محفوظ الرحمٰن ، حافظ عبد الحفیظ ، حافظ محمد اعجاز ، حافظ محمد حسن ، حافظ محمد جوہر علی ان کے علاوہ علماء حفاظ کی بڑی تعداد موجودتھے ۔