مسجد جعفریہ میں جشن زہرا کا انعقاد
رانچی: مسجد جعفریہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی چہیتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر جشن میلاد زہرا کا انعقاد کیا گیا۔ جشن کا آغاز مولانا سید باقر رضا دانش کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض سید نہال حسین سریاوی نے انجام دیا۔ جشن کو خاص طور پر جھارکھنڈ وقف بورڈ کے رکن نیز مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا رسول کی وہ بیٹی ہے جس کے لیے پیغمبر محمد نے فرمایا فاطمہ جس سے تو خوش اس سے تیرا باپ خوش اور تیرا باپ جس سے خوش ہوتا ہے اسے خدا مل جاتا ہے۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ خدا تک پہنچنے کا راستہ محبت فاطمہ ہے۔ بی بی فاطمہ سے محبت کرو تاکہ تمہارا رسول تم سے راضی ہو جائے۔ پوری کائنات میں حضرت فاطمہ کی ثانی کوئی عورت نہیں ہوئی۔ کائنات جس کا احترام کرے اسے محمد کہتے ہیں اور محمد جس کا احترام کرے اسے فاطمہ کہتے ہیں۔ اس موقع پر باقر رضا، قمر احمد، قاسم علی، آغا ظفر، یاور حسین، سنجر حسین، اقبال حسین، علی حسن فاطمی، امیر گوپال پوری، عطا امام, حسنین رانچوی،شہزادہ، ندیم، اشرف حسین نے نعتیہ کلام پیش کر سمع باندھا۔ مسجد جعفریہ کیمپس یا زہرا کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔