مولانا سید تہذیب الحسن رضوی کی والدہ کی یاد میں مجلس چہلم کا انعقاد رانچی: اگر شیطان اللہ سے کہتا کہ سجدہ کیسے کرنا ہے تو بچ جاتا لیکن سجدہ کیوں کرنا ہے۔ کیوں سے گرفت میں آگیا۔ اللہ اور اس کے رسول سے کیوں پوچھنا ہی اپنے آپ کو گرفت میں ڈالنا ہے۔ اے ایمان والوں تقوی اختیار کرو اپنے رب کا شکر یہ ادا کرو۔ ایمان جسم کو پاک کرتا ہے اور تقویٰ روح کو پاک رکھتا ہے۔ نماز پڑھنا ایمان ہے اور نماز میں لطف آجائے تقویٰ ہے۔...