Sunday, September 8, 2024
Jharkhand News

مکاتب و مدارس ملت اسلامیہ کا عظیم اثاثہ: مولانا سید تہذیب الحسن رضوی

رانچی: درسگاہ قرآن عترت کے زیر اہتمام چلنے والے مکاتب کے بچوں کا تعلیمی مظاہرہ و کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام وجمعہ رانچی و صدر درسگاہ قرآن عترت نے کیا۔ یہ تعلیمی مظاہرہ محسن منزل آدمپورا بنارس میں منعقد ہوا۔ جلسہ کو مختلف علماء نے خطاب کیا۔ حضرت مولانا کاظم رضا نے سکریٹری رپورٹ پیش کیا۔ اور درسگاہ قرآن عترت کے اغراض ومقاصد کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ غریب بستیوں میں بچے اور بچیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے جوڑنا۔

وہیں حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مکاتب و مدارس ملت اسلامیہ کا عظیم اثاثہ ہے۔ اگر ہمارے بچے صرف دنیاوی تعلیم سے وابستہ رہیں گے تو ان تک صحیح دین نہیں پہنچ سکتا۔ اگر آج ہمارے گھروں تک شریعت اور دین پہنچی ہیں، اخلاق پہنچا ہے، تو وہ مکاتب و مدارس کی وجہ کر پہونچا ہے۔ مکاتب اور مدارس کی مضبوطی قوم کی مضبوطی ہے۔ مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درسگاہ قران عترت کے مکاتب کو تعاون دیجیے اور غریب بستیوں تک دین پہنچائے۔

وہیں مولانا ضمیر الحسن نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرو تاکہ وہ شریعت کے پابند رہیں۔ جہاں شریعت ہوتی ہے وہاں سکون ملتا ہے۔ وہیں مولانا معراج حیدر خان نے کہا کہ مسلمانوں کی تنزلی کا سبب یہ ہے کہ وہ دین اسلام سے دور ہو کر دنیاوی طرف جا رہے ہیں۔ وہیں مولانا طاہر عابدی نے کہا کہ امام خمینی اس عظیم رہنما کا نام تھا کہ جس نے ایران میں بادشاہت کو ختم کر اسلام کا پرچم بلند کیا۔ مولانا عترت حسین ندیم نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو تقسیم کرنے والے لوگ یہودی ایجنٹ ہیں۔ ان سے بچنا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ وہیں مولانا فضل ممتاز نے کہا کہ تعلیم کے بغیر دین ادھورا ہے۔ تعلیم حاصل کرو تب تمہارے اندر انسانیت کا جذبہ پیدا ہوگا۔ وہیں کلام پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر مائل چندولی، ڈاکٹر عزیز حیدر بنارسی، رضوان بنارسی، آتش بنارسی، ساگر بنارسی کے نام قابل ذکر ہیں۔

جلسے کی نظامت حضرت مولانا گلزار حیدر نے کی۔ اس موقع پر کانفرنس میں بنارس سے حجتہ الاسلام مولانا اقبال حیدر قبلہ، حجتہ الاسلام مولانا گلزار حیدر ، حجتہ الاسلام مولانا سید حیدر مہدی قبلہ اکبر پور، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید طاہر عابدی قبلہ، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید حیدر مہدی قبلہ پٹنہ نایب سکریٹری درسگاہ قرآن عترت، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید عزادار حسین قبلہ، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا معراج حیدر قبلہ جونپور، حجتہ الاسلام مولانا دلشاد حسین قبلہ جونپور، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا باقر رضا آصف قبلہ جونپور، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید ضمیر الحسن قبلہ بنارس، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا جاوید نجفی قبلہ، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا فضل ممتاز قبلہ، حجتہ الاسلام مولانا نصیر المھدی قبلہ، عالی جناب مولانا علی امام قبلہ، عالی جناب محترم سید عالم حسین رضوی ، عالی جناب محترم سید یاسر حیدر نیر ، عالی جناب محترم سید محمد حسین قبلہ، عالی جناب محترم عزیز حیدر قبلہ، عالی جناب محترم شاکر حسن قبلہ اور عالی جناب محترم سید ثاقب عباس قبلہ شریک ہوئے۔

Leave a Response