یونیفارم سول کوڈ کے خلاف جمعیت علما ء ہند کے بڑے اقدامات
منظور کردہ اجلاس مجلس عاملہ جمعیت علماء ہند زیر صدارت حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب
(۱) ماہرین وکلاء کی طرف سے تیارہ کردہ جواب کچھ ردو بدل کے ساتھ منظور کیا گیا ، جسے لاء کمیشن آف انڈیا کے دفتر میں داخل کردیا گیا ہے۔
(۲) یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں امت مسلمہ کے متفقہ موقف سے آگاہ کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ اور سیاسی پارٹیوں کے صدور کے نام خط لکھا جائے اور صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی بھی کوشش کی جائے ۔
(۳) مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مسلم اور غیر مسلم ممبران پارلیامنٹ کو جمع کرکے ان سے مذاکرہ کیا جائے اور ان کو پارلیامنٹ میں یکساں سول کے منفی اثرات پر آواز بلند کرنے پر آمادہ کیا جائے ۔
(۴) سردست عوامی مظاہروں سے گریز کیا جائے ، تاہم مرکزی اور صوبائی سطح پر نمایندہ مشترکہ اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے افراد اور بااثر شخصیات شریک ہوں گی۔
(۵) یوسی سی کے تناظر میں آئندہ14 ؍ جولائی یوم جمعہ ’ یوم دعاء‘ کے طور پر منایا جائے گا ۔
مذکورہ جانکاری جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی نے بذریعہ وٹشپ دی۔

You Might Also Like
مدرسہ صوت القرآن کی جانب سے طلباء کے درمیان گرم جیکٹوں کی تقسیم
مدرسہ صوت القرآن، چھوٹا تالاب، ہند پیڑھی، رانچی کی جانب سے موسمِ سرما کے پیشِ نظر مدرسے میں زیرِ تعلیم...
Shri Akhil Kumar Mishra, ADG, PIB, Delivers Distinguished Lecture on ‘Media and Governance: A Sociological Understanding’ at Usha Martin University
ADG Interacts with Journalism, Mass Communication and Law Students on the Role of Media in Governance and Society The Faculty...
हाईकोर्ट के फैसले से व्यापारियों को मिली बड़ी राहत: मुकेश अग्रवाल
रांची: झारखंड हाईकोर्ट ने रांची के अपर बाजार स्थित जालान रोड की जमीन और दुकानों का लीज रद्द करने तथा...
اتحادِ امت وقت کی اہم ضرورت، علماء کا متحد ہونا ضروری ہے: آیت اللہ ڈاکٹر حکیم مجید الٰہی
امارت شرعیہ پٹنہ میں ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندہ کی آمد، ناظم امارت شرعیہ نے کیا پرتپاک استقبال؛ ادارے...








