Saturday, July 27, 2024
Blog

مجلس علماء ضلع رامگڑھ کا انتخاب عمل میں آیا

صدر حضرت مولانا ڈاکٹر نسیم الحق مظاہری، جنرل سیکرٹری حضرت مولانا و مفتی تنویر قاسمی، خزانچی حضرت مولانا عمران قاسمی منتخب

رانچی: آج چھوٹی مسجد مین روڈ چترپور ضلع رام گڑھ میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے بینر تلے ایک نشست منعقد کی گئی۔جس میں الحمدللہ ضلع رام گڑھ کے اکثر و بیشتر علماء، حفاظ کرام نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی، مولانا صابر مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ،قاری صہیب احمد استاذ مدرسہ عالیہ رانچی اور ہزار يباغ سے جمعیت علماء ضلع ہزاری باغ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا شکیل الرحمن قاسمی تشریف فرما تھے۔ مزید اپ کو بتاتا چلوں کہ


اس پروگرام میں مجلس علماء جھارکھنڈ کا ضلعی انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں صدر حضرت مولانا ڈاکٹر نسیم الحق مظاہری، جنرل سیکرٹری حضرت مولانا و مفتی تنویر قاسمی، خزانچی حضرت مولانا عمران قاسمی مہتمم مدرسہ تجوید القران چھوٹی مسجد چتر پور کو منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ پورے رام گڑھ ضلع سے پانچ نائبین صدور اور پانچ نائبین سیکرٹری کا اِنتخاب عمل میں آیا۔ آج کے پروگرام کی صدارت حضرت مولانا ڈاکٹر نسیم الحق مظاہری نے کی اور نظامت کی ذمہ داری حضرت مولانا مفتی صلاح الدین مظاہری امام و خطیب جامع مسجد چتر پور نے کی۔ قاری صہیب احمد استاذ مدرسہ عالیہ رانچی کی تلاوت اورنعت نبی سے مجلس کا آغاز ہوا۔ اکثر و بیشتر علماء و حفاظ کرام نے تاثرات پیش کیا۔ جس میں تمام لوگوں نے اپنے اپنے اعتبار سے مجلس علماء جھارکھنڈ کی افادیت اور ان کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔ وہیں حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی نے علماء کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ ہر زمانے میں علماء نے امت کی رہنمائی کی ہے۔ لہذا اس زمانے میں بھی علماء کی ذمہ داری ہے کی وہ لوگوں کی رہنمائی کریں۔ مجلس کا اختتام مولانا صابر حسین مظاہری کی دعا پر ہوا۔

Leave a Response