Ranchi JharkhandRanchi Jharkhand News

تین اکتوبر کو اربا میں ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں شرکت کی اپیل

Share the post

رانچی: عبد الرزاق انصاری ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر اربا کے کنوینر جناب انوار احمد انصاری نے بتایا کہ 3/ اکتوبر کو ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس عبد الرزاق انصاری ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر اربا کے زیر اہتمام و انتظام پہلے سے طئے شدہ پروگام کے تحت ہونے جارہی ہے، اس کانفرنس کے لئے میں نے نہ تو عوامی چندہ کیا ہے اور نہ ہی لیا ہے اور نہ ہی کسی کو اس کا اختیار دیا ہے، کانفرنس میں صوبہ جھارکھنڈ و بہار کی کئی اہم شخصیات کے علاوہ وقف ترمیمی بل کو حتمی شکل دینے کی غرض سے حکومت ہند کی ذریعہ تشکیل شدہ جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کے کئی سینئر ارکان پارلیمنٹ بھی تشریف لا رہے ہیں جن کی موجودگی میں وقف ترمیمی بل کے متعلق کھل کر باتیں رکھی جائیں گی اور ان ارکان کے واسطے سے حکومت ہند سے مطالبہ کیا جائے گا کہ حکومت وقف کی جائیداد اور اس کے استعمال کے لئے دستور اور وقف ایکٹ میں دئے گئے اختیارات میں چھیڑ چھاڑ نہ کرے اور وقف ترمیمی بل کے ذریعہ ملک میں اختلاف و انتشار کا ماحول پیدا نہ کرے ،کیوں کہ وقف جائیدادوں کا مالک اللہ ہے اور یہ ایک خالص دینی اور شرعی معاملہ ہے ،وقف کانوں میں بیجا چھیڑ چھاڑ سے ہماریے دینی ادارے متاثر ہوں گے ،جناب انوار صاحب نے اگے کہا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے پہلے مرحلہ میں وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو اپنی رائے بھیجے کی اپیل جاری کی تھی جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی، دوسرے مرحلہ میں بورڈ نے کلکتہ میں اپنی منعقدہ نشست میں کہا کہ پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ تحفظ اوقاف کانفرنسوں کا انعقاد کیا جایے ، پرسنل لا بورڈ کا ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہے کہ ایک ضلع میں صرف ایک ہی کانفرنس کی جائے تو پھر خواہ مخواہ کچھ لوگ کیوں سوشل میڈیا پر الٹی سیدھی باتیں کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ، حج ہاؤس کڈرو رانچی میں ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس کی جو غرض و غایت اور مقصد ہے وہی غرض و غایت اور مقصد 3/ اکتوبر کو عبد الرزاق ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر اربا کے زیر اہتمام و انتظام ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس کا ہے ،اس لئے ہم سب کی نظر مقصد پر ہونی چاہیے مطلب پر نہیں ، تعمیری ذہن اگر ہو تو کہیں کوئی اختلاف نظر نہیں ائے گا لیکن اگر ذہن تخریبی ہو تو رائی کو پہاڑ اور پہاڑ کو رائی بنا دیا جاتا ہے اور پھر ” کہاں کی اینٹ کہاں کا روڑا بھاگ متی نے کمبہ جوڑا ” والی بات ہوجاتی ہے ،
اخیر میں عبد الرزاق انصاری ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کے کنوینر جناب انوار صاحب انصاری نے تمام لوگوں سے اپنے دوست و احباب کے ساتھ اربا میں 3/ اکتوبر کو ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ ہم سب اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں اور وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پاس ہونے سے روک سکیں ،

Leave a Response