All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

انجمن اسلامیہ رانچی، انتخاب 2025

oplus_3145728
Share the post
oplus_3145728

منتظمہ کی ابتدائی فہرست تیار، اسکروٹنی اور اسپاٹ ویری فیکیشن کا عمل جاری

انجمن اسلامیہ رانچی انتخاب 2025 کے تحت منتظمہ کے ممبر بننے کے لئے جمع شدہ فارم کی بنیاد پر ممبروں کی ترتیب، ڈیٹا انٹری اورابتدائی فہرست سازی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،فہرست میں تمام ممبران کی تصاویر بھی شامل کرلی گئی ہیں،ذہن نشیں رہے کہ یہ صرف جمع شدہ فارم کی روشی میں ابتدائی فہرست سازی ہے ،فائنل نہیں،فائنل فہرست کا مرحلہ اسکروٹنی اور اسپاٹ ویری فیکیشن کے بعد آئے گا، منتظمہ کی فہرست میں شمار نمبر،رسید نمبر،اداراہ جات کے نام و پتے، ممبران کےنام جوآدھار کارڈ میں ہے،ممبران کے والد کے نام،ممبران کی عمر، ممبران کے پتے جوآدھار کارڈ میں ہے،موبائل نمبرات اورممبران کی تصاویر پر مشتمل کل نو(۹) کالم موجود ہیں،فہرست رسید نمبر کے اعتبار سے مرتّب ہے ساتھ ہی عوام الناس کو سمجھنے میں آسانی اور اسکروٹنی نیز اسپاٹ ویری فیکیشن میں سہولت کے پیش نظر علاقہ وائز بھی ترتیب دی گئی ہےچنانچہ تمام ممبران کو علاقہ وائز فی الحال گیارہ (۱۱) حلقوں کربلاچوک، کانٹا ٹولی،ہندپیڑھی ،ڈورنڈا، کڈرو،دُھروا،پُنداگ، نیاسرائے، ہٹیا ، بریاتو اور کانکے میں تقسیم کیا گیا ہے اور سب حلقہ کی الگ الگ فہرست تیار کرلی گئی ہے اسی کے ساتھ مساجد ، مداراس و مکاتب ،اسکول ،کالج ،عیدگاہ، قبرستان،پنچائیت، سوسائٹی اور کمیٹی وغیرہ کی الگ الگ فہرست بھی تیار کی گئی ہے بہرحال انتخابی عمل بہت مرتّب اور منظّم انداز میں جاری ہے،اس مرحلے کے بعد اب انتخابی ضابطوں کے مطابق اسکروٹنی (جانچ و پڑتال) اور اسپاٹ ویری فیکیشن (موقع پر تصدیق) کا اہم مرحلہ جاری ہے اس سلسلے میں مورخہ12؍ نومبر2025ء کو انتخابی دفتر انجمن اسلامیہ رانچی میں ایک مشاورتی نشست علماء کرام اور پنچایتوں کے ذمہ داران کے ساتھ ہوئی جس میں انتخابی تیاریوں کی تفصیل رکھی گئی جس پرتمام شرکاء نے انتخابی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہ اتفاق رائے تجویز منظور کیا کہ جس طرح اب تک کا کام انتخابی کنوینر نےاپنی ٹیم کے ذریعہ بہتر طور پر کیا ہے آگے بھی غیر جانب دار افراد کے ذریعہ کاموں کو پایہ تکمیل تک پہونچائیں،اسی کے ساتھ تمام شرکاء نے مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی،اس نشست میں مولاناڈاکٹر محمد طلحہ ندوی، مولانا مسعود فریدی، مولانا شفیق عالیاوی، مفتی طلحہ ندوی،مولاناسہیل سجاد قاسمی، مولاناابوداؤد قاسمی، حاجی محمد فیروز ، عبدالماجد ، سیف الحق، محمد معراج گدی،، مجید انصاری ، شمسو خان ، حاجی سعود عالم ، محمد رضوان، جنید احمد، رضوان، وغیرہ حضرات موجود تھے۔
انتخابی کنوینر مفتی محمد انور قاسمی نے کہا کہ منتظمہ کی مستند لسٹ تیار کرنا انتخابی عمل کا سب سے بنیادی اور حساس مرحلہ ہے اس لئے منتظمہ کی فہرست کو صحیح، مستند اور بے داغ بنانے کے لئے ہر فارم اور تفصیل کی جانچ کی جارہی ہے ،جن ممبران کے فارم یا اسناد میں تضاد، کمی یا مشتبہ پہلو ہوں گےاُن سے براہِ راست رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کے محلّہ یاگھر پر جا کر اسپاٹ ویری فیکیشن بھی انجام دیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ عمل مکمل طور پر منصفانہ، غیر جانب دار اور قواعد کے مطابق ہوگا، جس کا مقصدممبران کی لسٹ کو درست، پاک و شفاف بنانا ہے، انتخابی عمل کی شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس لئے انہوں تمام حضرات خصوصاً ذمہ داران ، ممبران ، سماجی کارکنان اور نمائندہ حضرات سے اپیل کی ہے کہ اگر اُن کے پاس کسی فارم یا ممبر کے متعلق میں کوئی درست اور قابلِ اعتماد اطلاع ہو تو وہ انتخابی دفترتک پہونچائیں ،غلط بیانی، جعلی دستاویز یا مشکوک معلومات کی نشان دہی کریں،انتخابی ضابطوں کا احترام کرتے ہوئے بھرپور تعاون کریں،غیر ضروری اعتراضات یا بے بنیاد شکایات سے گریز کریں۔
انتخابی کنوینر نے تمام مراحل باہمی تعاون اور سنجیدگی کے ساتھ مکمل ہونے کی امید ظاہر کی ہے،اللہ تعالیٰ ہم سب کو دیانت، انصاف، اور سچائی پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آميــن ـــــــــــــــــــــــــ

Leave a Response