افغانستان اداکارہ فردوس خان رانچی پہنچی، آڈرے ہاؤس میں دی سروائیول باس کا آڈیشن 14,15 کو
جھارکھنڈ کے 20 فاتح ممبئی میں 8 دن کا آڈیشن دیں گے
رانچی: دی سروائیول باس رئیلٹی شو کے آڈیشن کے موقع پر آڈرے ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستانںی اداکارہ فردوس خان نے کہا کہ چھوٹے شہر، گاؤں، دیہات میں رہنے والے لوگوں کے ٹیلنٹ کو پہچان کر اسے بہتر پلیٹ فارم دینا ہی مقصد ہے۔ اس سلسلے میں 14 اور 15 جنوری کو جھارکھنڈ کے آڈرے ہاؤس میں آڈیشن ہوگا۔ اس آڈیشن میں حصہ لینے کے لیے شرکاء اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ جس کے لیے وہ 9142248625 اور 6200577897 پر رابطہ کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں میں گلوکاری، رقص اور اداکاری کا ہنر ہے وہ اس آڈیشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس موقع پر رانی رائے اداکارہ نے کہا کہ جس بچے میں ٹیلنٹ ہے وہ یہاں اپنا ہنر کا آڈیشن دے سکتے ہیں۔ رپو سودن ساہو نے کہا کہ یہ آڈیشن ملک کی ہر ریاست میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں پورے ملک کے ایسے ہنرمندوں کو معاشی یا خراب حالات کی وجہ سے ٹیلنٹ ہونے کے باوجود پیچھے رہ گۓ انہیں آگے لانا ہے۔
وہ اس پلیٹ فارم پر پہونچ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ جھارکھنڈ آڈیشن سے منتخب 20 لوگوں کا ممبئی میں 8 دن کا آڈیشن ہوگا۔ جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ جیتنے والے شرکاء کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اور ایسے لوگوں کو انٹرٹینمنٹ اور سروائیول باس کی طرف سے OTT میں کام دیا جائے گا۔اس کے علاوہ جھارکھنڈ سے منتخب ہونے والے تمام 20 شرکاء کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا اور وہ OTT پر بھی کام دیا جائے گا۔ آل انڈیا سرو دھرم ٹرسٹ کے قومی صدر اور بانی امتیاز احمد نجمی اور دی سروائیول باس کے فردوس خان کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں، جس میں یہ دونوں مل کر جھارکھنڈ بھر میں تمام ضلع میں آڈیشن لیں گے۔ان کا اگلا پروگرام جمشید پور میں ہوگا۔ اس پریس کانفرنس میں فردوس خان، شاہد قمر، ریحان علی پروڈیوسر، رشبھ سنگھ جھارکھنڈ منیجر، منا خان، جانکی مُنّی، رانی رائے، محمد منہاج خان، اصغر، شاہدا قمر، سمیت کئی لوگ موجود تھے۔