جامعہ حسینیہ جامعہ نگر کڈرو رانچی میں رابطہ مدارس اسلامی عربیہ ضلع رانچی کی ایک نشست حضرت مولانا اسحاق صاحب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی


آج مورخہ ٢ جمادی الثانی 1446 ہجری مطابق پانچ دسمبر 2024 بروز جمعرات بمقام جامعہ حسینیہ جامعہ نگر کڈرو رانچی میں رابطہ مدارس اسلامی عربیہ ضلع رانچی کی ایک نشست حضرت مولانا اسحاق صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ اصلاح المسلمین سرکار ڈیہ دھنباد صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ صوبہ جھارکھنڈ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں غور و فکر کے بعد متفقہ طور پر مندرجہ ذیل امور طے کیے گئے تجویز نمبر ١ سال گزشتہ امتحان سالانہ میں کامیاب ہونے والے طلباء کو تقسیم انعام کے لیے انعامی پروگرام ١٦ جمادی الثانی ٤٦ھج مطابق 19 دسمبر بروز جمعرات بمقام مدرسہ حسینیہ کڈرورانچی زیر نگرانی حضرت مولانا محمد صاحب قاسمی معاون حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب حضرت مولانا نجم الدین صاحب قاسمی حضرت مولانا شہاب الدین صاحب حضرت مولانا اصغر مصباحی صاحب ہونا طے پایا ہے تجویز نمبر ٢ انعام کے طور پر ہر کامیاب اول دوم سوم ہونے والے طالب علم کو ایک شال اور تفاوت کے ساتھ کتابیں دی جائیں گی تجویز نمبر ٣ امتحان رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 رجب المرجب مطابق 23

دسمبر بروز منگل ہوگا تجویز نمبر
٤ رابطہ کا امتحان سالانہ 28 رجب مطابق 29 جنوری 2025 بروز بدھ ہونا طے پایا ہے تجویز نمبر ٥ مرکز امتحان مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی میں ہوگا اور فارم پر کرنے کے بعد مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی میں جمع کرنا ہوگا تجویز نمبر ٦عربی اول میں فن نحو صرف فقہ کا امتحان ہوگا اور عربی دوم میں ہدایت النحو نور الایضاح القرات الواضحہ و علم الصیغہ یا پنج گنج کا امتحان ہوگا تجویز نمبر ٧ عربی دوم میں ہر کتاب سے تین تین سوالات ہوں گے جن میں سے دو کا جواب مطلوب ہوگا تجویز نمبر ٨ درجہ حفظ کا امتحان تین فرع پر مشتمل ہوگا فرع اول ایک تا پانچ فرع ثانی ایک تا 10 فرع ثالث ایک تا 15 ہر فرع میں پانچ پانچ طلبہ ہوں گے تجویز نمبر ٩ ہر مسا ہم کو امتحان فیس 100 روپے ادا کرنا ہوگا اگر کسی مدرسے سے صرف تین طلباء ہوں گے تو اس مدرسہ کو 500 روپے ادا کرنا ہوگا

تجویز نمبر 10 ممتحن کے امتحان انتخابی کمیٹی میں حضرت مولانا محمد صاحب مہتمم مدرسہ حسینیہ کڈرو حضرت مولانا اسحاق صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ صوبہ جھارکھنڈ حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب دارالعلوم قاسمیہ مدرسہ چوک بلسوکرا ضلعی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ حضرت مولانا نجم الدین صاحب ناظم جامعہ حسینیہ کڈرو رانچی حضرت مولانا اصغر مصباحی صاحب مولانا شہاب الدین صاحب مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پترا ٹولی قاری صہیب احمد صاحب نعمانی حضرت مولانا دلاور حسین صاحب قاسمی صدر مدرس دارالعلوم قاسمیہ مدرسہ چوک بلسوکرا یہ خبر حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب ضلعی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ رانچی نے دی ٢جمادی الثانی ٤٦ ھ
