مدینہ ٹریولز کے ذریعے رانچی ایئرپورٹ سے 250 افراد کا ایک گروپ عمرہ کے لیے روانہ ہوا


قاری صہیب احمد کی دعاؤں سے یہ گروپ مدینہ روانہ
رانچی: قدم اٹھ رہے ہیں مدینے کی جانب، ستاروں سے میں راستہ پوچھ لوں گا۔ میرے مصطفیٰ کو تو سب جانتے ہیں، کسی سے بھی ان کا پتہ پوچھ لوں گا۔جب یہ نعت قاری قرآں قاری صہیب احمد نے ایئرپورٹ پر پڑھی تو لوگ انکی آواز کے طرف دوڑ پڑے۔ موقع تھا 250 افراد کا ایک گروپ مدینہ ٹریولز کے ذریعے رانچی ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہونے کا۔ جھارکھنڈ کے سب سے معتبر مدینہ ٹریولز کے مولانا الیاس مظاہری اور مولانا جوہر گریڈیہہ کے قیادت میں عازمین کا ایک گروپ آج مکہ مدینہ کے لیے روانہ ہوا۔ بڑی تعداد میں لوگ زائرین عمرہ کو ان کے پرمسرت سفر پر رخصت کرنے پہنچے تھے۔ مولانا الیاس مظاہری نے کہا کہ مدینہ ٹریولز تمام عازمین کو 50 سے زائد مقامات پر زیارت، ساتھ ہی مکہ اور مدینہ کے 500 میٹر کے دائرے میں تمام عازمین کو 4 ستارہ ہوٹلوں میں ٹھہرایا جاتا ہے۔ تمام زایرین عمرہ کو لانڈری، میڈیکل وغیرہ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ مولانا جوہر نے کہا کہ مدینہ ٹریولز کا اگلا گروپ جنوری میں جائے گا۔ آج کا گروپ قاری صہیب احمد، مولانا احمد حسین قاسمی کی دعاؤں کے ساتھ روانہ ہوا۔ قاری صہیب نے جھارکھنڈ، ملک اور دنیا کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کرای۔ اس موقع پر مولانا جوہر، مولانا احمد حسین قاسمی کانکے، مولانا الیاس، مولانا مستقیم، محمد اسلام، مولانا شبیر، مولانا حیات سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
