Blog

کانگریس اقلیتی انچارج عمیر خان سے ملے مدرسہ سنسکرت شکچھک سمنوے سمیتی کا وفد

Share the post

منظور شدہ 46 مدارس اور 36 سنسکرت اسکولوں کو بہار کے طرز پر تنخواہ کی مد میں گرانٹ دینے کا مطالبہ

رانچی، جھارکھنڈ حکومت کے کانگریس اقلیتی انچارج عمیر خان سے آج 20 جولائی 2024 کو مولانا مصطفی قاسمی کی صدارت میں جھارکھنڈ مدرسہ سنسکرت شکچھک سمنوے سمیتی کے ریاستی سطح کے وفد نے کانگریس بھون میں ملاقات کی۔

اور عمیر خان کو پھولوں کا گلدستہ دیکر مدرسہ سنسکرت شکچھک سمنوے سمیتی کی طرف سے ایک مطالبہ خط بھی سونپا گیا۔ جس میں لکھا ہے کہ ریاست جھارکھنڈ میں منظور شدہ 46 مدارس اور 36 سنسکرت اسکولوں کو بہار کی طرز پر تنخواہ کی مد میں گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بہار اسٹیٹ سنسکرت اسکول ضابطہ قانون 1976 اور مدرسہ ضابطہ قانون 1980 میں ایک پروویژن ہے کہ منظوری کے بعد ریاستی حکومت ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہ میں گرانٹ دے گی۔

مولانا مصطفیٰ قاسمی نے کہا کہ کانگریس اقلیتی انچارج عمیر خان نے ہمارے مطالبات پورے کرنے کی مثبت یقین دہانی کرائی۔ اور کہا کہ ہم اس پر جلد کام کریں گے۔ وفد میں مولانا مصطفیٰ قاسمی، حافظ ساجد اللہ، گنجن کمار، ہریہر پرساد کشواہا، بلدیو پانڈے، ارجن کمار پانڈے، دھو دھو ہجام سمیت درجنوں اساتذہ موجود تھے۔

Leave a Response