رانچی ایئرپورٹ سے 90 لوگوں کا قافلہ حج عمرہ کے لیے روانہ ہوا
جھارکھنڈ امیرِ شریعت مفتی نذر توحید کی دعا پر قافلہ روانہ
رانچی: مدینہ ٹور اینڈ ٹریولز گروپ گریڈیہہ گزشتہ 13 سالوں سے حج عمرہ کرا رہا ہے۔ آج 90 عازمین عمرہ کے لیے رانچی سے فلائٹ کے ذریعے جدہ روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مدینہ ٹور اینڈ ٹریول گروپ کے ڈاریکٹر مولانا الیاس صاحب مظاہری نے کہا کہ آج 90 افراد کا ایک گروپ رانچی ایرپورٹ سے روانہ ہوا۔ مولانا نے عمرہ کی فضیلت بتاتے ہوے کہا کہ حج اور عمرہ یکے بعد دیگرے کیا کرو کیونکہ یہ دونوں مفلسی اور گناہوں کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح جلتی ہوئی بھٹی لوہے سے زنگ کو دور کرتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ میں کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام عازمین رانچی، چترا، ہزاری باغ، گریڈیہہ اور کوڈرما سے ہیں۔
میرا یہ کام کرنے کا مقصد جھارکھنڈ کے مسلمانوں کی خدمت کرنا ہے۔ مکہ میں 500 میٹر اور مدینہ منورہ میں 600 میٹر کے فاصلے عازمین عمرہ ٹھریں گے۔ اور تمام حجاج کرام کو مکہ اور مدینہ کے تمام مقامات کی زیارت کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عازمین کو بس کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب رہے گی۔ ہندوستانی کھاناکھلاتے ہیں اس قافلہ کو مولانا جوہر مظاہری لیکر جارہے۔ جبکہ مولانا محمد جوہر مظاہری نے بتایا کہ اسی ماہ 24 جنوری کو 45 عازمین کا ایک گروپ رانچی فلائٹ سے جائے گا۔ اور 10 فروری کو بھی اس گروپ میں جھارکھنڈ کے بڑے بڑے علمائے کرام عمرہ پر جا رہے ہیں۔ دہلی سے دہلی کی 65 ہزار روپے اور رانچی سے رانچی کی 72 ہزار روپے ہے۔ فخرے جھارکھنڈ امیر شریعت و شیخ الحدیث حضرت مفتی نذر توحید چترا کی دعا کے بعد قافلہ روانہ ہوا۔ عمرہ پر جانے والوں میں جمعیۃ علماء گریڈیہہ کے صدر مولانا اکرم، قاسمی جمعیۃ علماء گریڈیہہ کے جنرل سکریٹری مولانا رستم صاحب قاسمی، دارلفلاح للبنات پہرا کے شیخ الحدیث جناب مفتی غلام رسول صاحب قاسمی ، مفتی صدیق صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء جامتاڑا وغیرہ ہیں۔ اس موقع پر فاطمہ گرلز اکیڈمی اٹکی کے ڈائریکٹر مولانا نسیم انور ندوی، فاطمہ گرلز اکیڈمی کی پرنسپل تبسم فاطمہ، مولانا منظور اٹکی مفتی سیف اللہ دھنباد مولانا منصور مدنی مسجد نوادہ وغیرہ موجود تھے۔