Ranchi Jharkhand News

ڈاکٹر سرفراز احمد کو جھارکھنڈ ریاستی وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب ہونے پر نصیر افسر کی دلی مبارکباد ۔

Share the post

رانچی ۔ نمائندہ ۔
محترم جناب ڈاکٹر سرفراز احمد صاحب ، ممبر ، پارلیمنٹ ، راجیہ سبھا کو جھارکھنڈ ریاستی وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب کیے جانے پر انجمن بقائے ادب رانچی رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری جناب نصیر افسر صاحب کے علاوہ سرپرست پروفیسر ڈاکٹر منظر حسین کلیروی صاحب ، صدر پروفیسر شمس الحق صاحب ، نائب صدر جناب رام ناتھ سنگھ صاحب ، نائب صدر ڈاکٹر سریندر کور نیلم صاحبہ ، سیکریٹری جناب محمد قاسم انصاری صاحب ، سیکرٹری جناب محمد سمیع اللہ خان اصدقی صاحب ، خازن جناب جابر حسین صاحب و ااراکین مجلس عاملہ جناب جمیل احمد صاحب ، جناب فرہاد شمسی صاحب نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے

اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر سرفراز احمد صاحب کی نگرانی میں جھارکھنڈ ریاستی وقف بورڈ انشاء اللہ بہت بہتر کام کرے گا چونکہ اج مسلمانوں کے اوقاف پر بے ایمان لوگوں کی ناپاک اور بری نظریں پڑ رہی ہیں ۔ ایسے حالات میں یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ ان ناپاک اور بری نگاہوں پر گہری نظر رکھی جائے اور مسلمانوں کے اوقاف کو بچانے اور ان کی نگہبانی پر کڑی نظریں رکھی جائیں ۔ یہ قوی امید کی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر سرفراز احمد صاحب چیئرمین کی حیثیت سے اپنے فرائض کو بہتر انجام دینے میں ہر ممکن پوری کوشش کریں گے ۔

Leave a Response