Blog

جمعیۃ علماء کھوری مہوا انومنڈل کے عہدیداران کا انتخاب مکمل، مولانا مجاہد قاسمی صدر اور مولانا محمد الیاس مظاہری جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے

Share the post

علماء ہند کے تعمیری پروگرام دینی و تعلیمی وجدوجہد، سماجی خدمت، اقتصادی جدوجہد اور علمی واشاعتی جدوجہد کو ایک مقدس مشن بناکر قوم وملت کی ہمہ جہت خدمت کے لیے آگے بڑھیں/ مفتی محمد شہاب الدین قاسمی کا انتخابی اجلاس سے خطاب

آج بتاریخ15ستمبر 2024، 10 بجے صبح تا ظہر، مکی مسجدِ ، کھوری مہوا گریڈیہہ میں حضرت مولانا اکرم صاحب قاسمی صدر ، جمعیۃِ علماءِ گریڈیہہ کی صدارت میں جمعیۃِ علماءِ کھوری مہوا انومنڈل کا انتخابی اجلاس عمل میں آیا،
نظامت کے فرائض مولانا محمد الیاس مظاہری نے انجام دیے۔ قاری عبدالحسیب صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا، ترجمان جھارکھنڈ ممتاز عاطف صاحب نے نعتیہ کلمات پڑھے، اور اس موقع پر جمعیۃِ علماء کا دلکش ترانہ خوبصورت انداز میں قاری عبدالحسیب نے پڑھا۔

مولانا رستم صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری، جمعیۃِ علماءِ گریڈیہہ نے سیکریٹری رپورٹ پیش کی، جس میں انہوں نے دو سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کی اس مختصر مدت میں تنظیم نے کئی اصلاحی اور علمی پروگراموں کے ذریعے عوام و علماء کو بیدار کیا، بالخصوص پسماندہ علاقوں میں مسلمانوں کی تعلیمی رہنمائی کرتے ہوئے اور قیامِ مکاتب دینیہ کی جدوجہد کی۔
مولانا اکرم صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء گریڈیہہ نے شرکاء کو جمعیۃِ علماءِ کھوری مہوا کی خدمات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ انہوں نے مکاتب کے قیام اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے جمعیت سے وابستہ ہونے کی تلقین کی


۔
جناب مولانا الطاف صاحب نعمانی ناظمِ اصلاحِ معاشرہ، جمعیۃِ علماءِ گریڈیہہ نے اپنی تقریر میں جمعیۃ کی خدمات اور اس کے مقاصد پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کا بنیادی مقصد عوام کی اصلاح اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے۔
مولانا محمد سفیان نے جمعیۃ کی فلاحی خدمات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم انسانی خدمت کے عظیم مشن کو پورا کرنے کے لیے سرگرم ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کو مضبوط اور منظم طریقے سے آگے بڑھائیں۔

مہمانِ خصوصی و صوبائی مشاہد حضرت مفتی محمد شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃِ علماءِ جھارکھنڈ نے اپنی تقریر میں جمعیۃ کے چار بنیادی اصولوں کو واضح کرتے ہوئے کہا،اخلاص، اتباعِ سنت، استقامت اور خدمتِ خلق کو بنیاد بناکر جمعیۃِ علماء کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء کرام علیہم السلام نے دعوت الی اللہ کے ساتھ بے لوث قوم کی خدمت کی، ہمارے اکابر بھی اسی روشن راستے پر چلتے ہوئے قوم وملت کی خدمت کرتے رہے۔
مفتی صاحب نےتحفظِ اوقاف کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند کی سوسال پر محیط زریں خدمات سے اراکین کو روشناس کراتے ہوئے کہا کہ بل کے خلاف جدوجہد ہرمسلمان کا مذہبی فریضہ ہے، انہوں نے کہا، اس سلسلہ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر کسی بھی جدوجہد سے دریغ نہ کریں۔
اجلاس کے اختتام پر ضلعی عہدیداران کےانتخابات ہوئے،

جس میں درج ذیل عہدیدار منتخب ہوئے:
صدر: مولانا مجاہد قاسمی پرسن
نائب صدور: مولانا اشفاق قاسمی امام مکی مسجد کھوری مہوا. مولانا مولانا زین العابدین قاسمی دیوری کھریوڈیہہ. مولانا سمیع اللہ گلواتی. مولانا گلزار قاسمی ککنی حال مقیم کلکتہ
جنرل سیکرٹری، مولانا محمد محمد الیاس مظاہری مظاہری۔
نائب سیکرٹریز، حافظ شمشاد عالم فیضی لگٹھا ہی، جناب مولانا عبدالقیوم گھورنجی، مفتی مجاہد قاسمی پہرا، مولانا نیاز گلواتی
خازن،جناب ثناءاللہ صاحب بسگی
جناب مولانا سفیان صاحب ناظم اصلاحِ معاشرہ منتخب ہوئے۔


انکے علاوہ دھنوار جموا گانواں دیواری تیسری بلاک کے علماء کرام ودانشوارن قوم وملت کثیر تعداد میں شریکِ اجلاس رہے۔ خصوصاً جناب حضرت مولانا مفتی غلام رسول صاحب قاسمی شیخ الحدیث دارالفلاح للبنات پہرا، جناب مولانا اشتیاق صاحب قاسمی امام جامع مسجد گلواتی، مولانا عمر فاروق صاحب مدرسہ تعلیم القرآن بسگی، جناب مولانا منظور عالم مدرسہ تعلیم؛ القرآن بسگی، مولانا عبدالجبار صاحب نوری مسجد گھوڑتھمبہ، مولانا فیروز عالم بسگی تاراناکھو، مولانا افضل صاحب مظاہری جامع مسجد ماگھو، قاری طارق صاحب پرسن قاری سجاد عالم دارالفلاح للبنات پہرا ،
کلماتِ تشکروامتنان مولانا اشفاق صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت علماء کھوری مہوا نے اداکیے
اورحضرت مفتی محمد شہاب الدین صاحب قاسمی کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Leave a Response